26.1 C
Delhi
September 21, 2024
Hamari Duniya
Breaking News قومی خبریں

بہار میں خاتون نے ایک ساتھ تین بچوں کو جنم دیا

سیتامڑھی، 05 دسمبر (افضل ؍ ایچ ڈی نیوز) ۔

سیتامڑھی میں ایک خاتون نے ایک ساتھ تین بچوں کو جنم دیا ہے۔ معاملہ ضلع کے سرسند بلاک کے دھاروا گاؤں سے متعلق ہے۔ جہاں اتوار کے روز ایک خاتون نے ایک ساتھ تین بچوں کو جنم دیا۔ تمام پیدا ہونے والے بچے صحت مند اور تندرست ہیں۔ یہ خبر سنتے ہی دیکھنے کے لئے لوگوں کا ہجوم جمع ہونے لگا۔

سرسند کے نجی اسپتال میں ڈاکٹروں کی ٹیم نے ماں اور بچوں کی صحت کا معائنہ کیا۔ اب چاروں محفوظ ہیں۔ خاص بات یہ ہے کہ بچوں کی پیدائش نارمل ڈیلیوری سے ہوئی ہے۔ ڈاکٹروں نے بتایا کہ نومولود کے وزن میں معمولی کمی آئی ہے۔ لیکن یہ تشویش کی بات نہیں ہے۔ ضلع کے سرسنڈ بلاک علاقے کے دھروا کے رہنے والے اجے مہاتو کی بیوی شوبھا دیوی کو درد کی تکلیف کی وجہ سے سرسند کے ایک نجی اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔
جہاں اس نے اتوار کے روز ایک ساتھ تینوں بچوں کو جنم دیا۔ پیدائش کے بعد ماں اور بچہ دونوں محفوظ ہیں۔ حیرت کی بات یہ ہے کہ 2021 میں بھی اسی خاتون نے جڑواں بچوں کو جنم دیا۔ حالانکہ دونوں بچے پیدائش کے فوراً بعد فوت ہو گئے۔ فی الحال تینوں بچوں کو کچھ دیر کے لیے این آئی سی یو میں رکھا گیا ہے۔

Related posts

آل انڈیا ملی کونسل صوبہ دہلی کے ڈاکٹر پرویز میاں صدر اور الیاس سیفی جنرل سکریٹری منتخب

Hamari Duniya

جمعیۃ علمائ ہند کے اسٹیج سے آر ایس ایس کو متحدہ قومیت کی دعوت

Hamari Duniya

۔2002 کی چرچا بی جے پی کی سیاست کے لئے سود مند

Hamari Duniya