34.6 C
Delhi
August 20, 2025
Hamari Duniya
Breaking News قومی خبریں

بے روزگاری ، مہنگائی اور بدعنوانی ملک میں تین بڑے مسائل ہیں :راہل گاندھی

Rahul Gandhi Bharat Jodo Nyay Yatra

شیو پوری ، 4 مارچ (ایچ ڈی نیوز) ۔
کانگریس لیڈر اور ایم پی راہل گاندھی کی بھارت جوڑو نیائے یاترا پیر کو شیو پوری پہنچی۔ اس دوران راہل گاندھی کا روڈ شو ہوا اور اس کے بعد شہر کے مادھو چوک چوراہے پر ایک میٹنگ ہوئی۔ راہل گاندھی نے کار میں ہی بیٹھ کر جلسہ سے خطاب کیا۔
وزیر اعظم نریندر مودی کی پالیسیوں کو نشانہ بناتے ہوئے راہل گاندھی نے کہا ہے کہ مرکز کی مودی حکومت نے منریگا کا بجٹ روک دیا ہے۔ جب کہ منریگا بجٹ سے عام لوگوں اور گاوں والوں کو روزگار ملتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں جان بوجھ کر مردم شماری نہیں کرائی جا رہی۔ میں ہمیشہ کہتا ہوں کہ ذات پات کی مردم شماری کرائی جائے تاکہ پسماندہ طبقے ، ایس سی ، ایس ٹی اور قبائلی لوگوں کی تعداد واضح طور پر سامنے آسکے لیکن مرکزی حکومت اس پر کچھ نہیں کہہ رہی ہے۔ راہل گاندھی نے کہا کہ ملک میں تین بڑے مسائل ہیں بے روزگاری ، مہنگائی اور بدعنوانی لیکن ان تینوں مسائل کو نظر انداز کر دیا گیا ہے۔

Related posts

جنگ دشمن کے گھر جا پہنچی، فلسطین فتح کی دہلیز پر ہے

Hamari Duniya

آئی این ایس خنجر نے پڑوس میں سمندری تعاون کو ظاہر کرنے کے لیے سری لنکا کا دورہ مکمل کیا

Hamari Duniya

اندور میں جی 20 سربراہی اجلاس میں زرعی شعبے کو عالمی سطح پر لے جانے کے حوالے سے گفتگو

Hamari Duniya