22.1 C
Delhi
November 12, 2024
Hamari Duniya
Breaking News بین الاقوامی خبریں

جنگ دشمن کے گھر جا پہنچی، فلسطین فتح کی دہلیز پر ہے

Gaza rocket

غزہ،08اکتوبر(ایچ ڈی نیوز)۔
اسلامی تحریک مزاحمت ”حماس“ کے رہنما اسماعیل ہنیہ نے ہفتے کے روز اسرائیل پر حماس کے بڑے راکٹ حملے کے بعد کہا ہے کہ، جنگ صہیونیت کے دل میں داخل ہو چکی ہے۔اسماعیل ہنیہ حماس کے سربراہ نے مزید کہا حماس اس جنگ میں اپنی فتح کی دہلیز کے قریب تر ہے۔ ہم اس وقت ایک عظیم کامیابی کے قریب ہیں۔ان خیالات کا اظہار اسماعیل ہنیہ نے حماس کے زیر انتظام چلنے والے الاقصی ٹی وی پر اپنی تقریر میں کیا ہے۔وہ بڑے پرجوش انداز میں کہہ رہے تھے ”کہ ہم غزہ کے محاذ پر ایک عظیم اور واضح فتح پانے والے ہیں ہماری سرزمین فلسطین پر اسرائیلی قبضہ بہت ہو چکا۔“اب ہماری سرزمین کو آزاد کرانے اور قیدیوں کو جیلوں سے چھڑانے کے لئے انتفاضہ کا سلسلہ مکمل ہونا چاہئے۔
ادھراسرائیلی وزارت صحت کے مطابق اسلامی تحریک مزاحمت۔ حماس کے اسرائیل پر اچانک حملے میں مرنے والے اسرائیلی شہریوں کی تعداد 300 ہو گئی ہے جبکہ بری، بحری اور فضائی میدانوں میں طوفان الاقصیٰ نامی اس کارروائی میں 1500 افراد زخمی ہیں جن میں 290 کی حالت نازک ہے۔وہیں غزہ میں فلسطینی وزارت صحت نے ایک اعلان میں بتایا ہے کہ طوفان الاقصیٰ کے جواب میں اسرائیل نے ’آئرن سورڈ‘ نامی کارروائی میں آخری اطلاع آنے تک 232 فلسطینیوں کو شہید جبکہ غزہ پر وحشیانہ اسرائیلی بمباری میں کم سے کم 1700 شہری زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔

Palestine Israel
دوسری جانب اسلامی تحریک مزاحمت (حماس) کے عسکری بازو عزالدین القسام بریگیڈ کے ترجمان ابوعبیدہ کا کہنا ہے غزہ کی سرحد کے ساتھ اسرائیل کی یہودی بستیوں پر حماس کے سرپرائز حملے میں بڑے پیمانے پر اسرائیلیوں کو حراست میں لیا گیا ہے۔ابوعبیدہ کے ہفتے کو رات گئے نشر ہونے والے پہلے سے ریکارڈ شدہ آڈیو پیغام میں ان کا کہنا تھا کہ حماس کے زیر حراست قید اسرائیلیوں کی تعداد اس سے کہیں زیادہ ہے جو اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو بیان کر رہے ہیں۔القسام بریگیڈ کے ترجمان کے مطابق اسرائیلی قیدی غزہ کی پٹی کے مختلف علاقوں میں رکھے گئے ہیں۔ ”ان کے ساتھ اہالیاں غزہ جیسا سلوک کیا جا رہا ہے۔“
اسرائیلی براڈکاسٹنگ اتھارٹی نے اتوار کے روز بتایا کہ صہیونی فوج اور پولیس نے غزہ کی پٹی کے ساتھ واقع اسرائیلی بلدیات میں یرغمال بنائے گئے کئی قیدیوں کو رہا کروا لیا ہے۔اتھارٹی نے وضاحت کی اسرائیل فوج نے اوفاکیم بلدیہ میں یرغمال بنائے گئے اسرائیلی شہری کو چھڑوا لیا ہے اور انہیں کئی گھنٹے قید میں رکھنے والے مسلح جنگجو ہلاک کر دیے گئے ہیں۔ براڈکاسٹنگ سروس نے ایک مقامی فارم ہاوس میں واقع ریستوران کے اندر قید 60 اسرائیلیوں کو بھی رہا کروا لیا ہے۔اتھارٹی نے بتایا کہ یرغمالیوں کی رہائی کے لیے کی جانے والی عبیدیم کے علاقے میں ایک علاحدہ کارروائی میں تین اسرائیلی فوجیوں زخمی ہوئے۔
قبل ازیں حماس کے ترجمان حازم قاسم نے العربیہ کو بتایا کہ اسرائیل کے ساتھ لڑائی ابتدائی مرحلے میں ہے۔ ہم اسرائیلی جیلوں میں قید فلسطینیوں کی رہائی کا معاملہ چکتا کرنا چاہتے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ ہم فی الحال حماس کے زیر حراست اسرائیلیوں کی تعداد ظاہر نہیں کر رہے ہیں۔حماس ترجمان نے دعویٰ کیا کہ آپریشن باقاعدہ منصوبہ بندی کے ساتھ کیا گیا ہے۔ اسرائیلی علاقے میں داخلے اور میزائل حملے بھی سوچی سمجھی کارروائی تھے۔ اس آپریشن کے پیشر نکات ہماری منصوبہ بندی کے مطابق چل رہے ہیں۔ترجمان نے مزید کہا کہ ”جنگ کے علاوہ ہمارا کوئی دوسرا آپشن نہیں۔ ہم تمام ممکنہ منظر ناموں کے لیے تیار ہیں اور اسرائیل کا مقابلہ کرنے کی سکت رکھتے ہیں۔اسرائیلی ذرائع ابلاغ نے بتایا ہے حماس نے ہفتے کی صبح سے اسرائیل کے 53 شہری یرغمال بنائے ہیں جبکہ حماس کا دعوی ہے کہ ان کے 35 فوجی اور صرف ایک یہودی آباد کار قید ہیں۔اسرائیلی فوج کے مطابق انہیں غزہ کی پٹی کے ساتھ واقع یہودی بستیوں میں حالت معمول پر لانے کے لیے کئی گھنٹے درکار ہیں۔

Related posts

کانگریس لیڈر راہل گاندھی نے ہاتھرس اور علی گڑھ کے متاثرہ خاندانوں سے ملاقات کی

Hamari Duniya

چاولہ اجتماعی عصمت دری اور قتل معاملہ:پھانسی کی سزا پاچکے تینوں مجرمین سپریم کورٹ سے بری، فیصلے سے ہر کوئی حیران

Hamari Duniya

اوکھلا پریس کلب کی جانب سے دکانوں اور مکا نوں پر اردو رسم الخط میں تختی اور سائن بورڈ لگانے کی مہم کا افتتاح

دہلی کے جامعہ نگر اوکھلا سےملک گیر سطح پر خرید وفروخت کے مراکز، دفاتر، تعلیمی اداروں اور مساجد اور درگاہوں کے باہر اردو رسم الخط میں تختیاں( بورڈ) لگانے کی مہم کاآغاز۔:

Hamari Duniya