24.1 C
Delhi
October 20, 2025
Hamari Duniya
قومی خبریں

جو قومیں اپنی زبان کو بھلا دیتی ہیں ان کی بقاء ناممکن ہے:آصف انصاری

انڈین یونین مسلم لیگ کی ذیلی تنظیم یوتھ لیگ نے ’’اردو سیکھئے اور اردو بچائیے ‘‘مہم کا کیا آغاز:

نئی دہلی: 22مئی(ایچ ڈی نیوز)انڈین یونین مسلم لیگ کی ذیلی تنظیم یوتھ لیگ اور اسٹوڈینٹس فیڈریشن کے کارکنان نے اردو سیکھئے اور اردو بچائیے مہم کی شروعات اینگلو عربک اسکول محلہ قبرستان ترکمان گیٹ دہلی سے کی ہے ۔جس میں یوتھ لیگ کے قومی صدر آصف انصاری، محمد مرسلین ،محمد جاوید،شاہد بیگ ،حاجی عزیز الدین ،سید شاہین علی ،ایڈوکیٹ محمد اویس کارکنان شامل ہوئے ۔اس موقع پر یوتھ لیگ کے قومی صدر آصف انصاری نے کہا کہ ’’زبان کسی بھی قوم کی بقاء کی سب سے بڑی علامت سمجھی جاتی ہے اردو ناصرف ہماری قومی زبان ہے ، بلکہ برصغیر پاک وہند میں بولی اور سمجھی جانے والی سب سے بڑی زبان ہے جو قومیں اپنی زبان کو بھلا دیتی ہیں ان کی بقاء ناممکن ہے، یہ تحریک اردو زبان کی ترقی و ترویج اور بقا کے لیے چلائی جار ہی ہے ، انہوں نے کہا کہ تمام ممبران سے گزارش کی کہ اس میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں۔ اس موقع پر محمد مرسلین یوتھ لیگ جامع مسجد دہلی نے کہا کہ سب سے زیادہ افسوس اس وقت ہوتا ہے جب اردو نام والے ہی اپنا تلفظ خود صحیح نہیں بول پاتے ہیں ۔آج جب اردو پڑھنے لکھنے کا رواج کم ہوا ہے ایسے میں بول چال کی زبان پر بھی بہت برا اثر دیکھا جارہا ہے ۔اس لئے یوتھ لیگ نے یہ تحریک شروع کی ہے تاکہ اس تحریک کے ذریعے ہم گھر گھر جاکر اردو زبان کو فروغ دینے کا کام کریں گے ۔یہ مہم پورے ہندوستان میں چلائی جائے گی ۔کیونکہ اردو زبان نہ پڑھنے سے خود ہماری زبان و تہذیب متاثر ہورہی ہے ۔ایک طرف جہاں ملک کی کئی ریاستوں میں دوسری سرکاری زبان کا درجہ حاصل کرکے بھی سرکاری سطح پر اردو کا استعمال لگ بھگ ندارد ہے۔ اس کے علاوہ اسکولی سطح پر اردو کی تعلیم بری طرح سے متاثر ہوئی ہے۔اس پروگرام میں انڈین یونین مسلم لیگ کے محمد جاوید اور شاہد بیگ نے بھی شرکت کی۔ رہبر فاؤنڈیشن اور اسلامیہ مڈل اسکول کے تمام عہدیداران کی شر کاء کا شکریہ ادا کیا۔

Related posts

‘خواب، کتاب اور بچے’ کے عنوان سے ممبئی میں قومی اردو کونسل کے زیراہتمام سہ روزہ ورکشاپ

Hamari Duniya

الفلاح فائونڈیشن کے فراز سنجری نے خون عطیہ کر،کی مریض کی مدد

Hamari Duniya

عہدہ سنبھالنے سے پہلے ہی ایکشن میں آئے ڈجی جی پی آر ایس بھٹہ

Hamari Duniya