کیرانہ:22مئ(عظمت اللّٰہ خان/ایچ ڈی نیوز)گرو سمیت خاندان کے چار افراد کو تلوار اور خنجر سے قتل کرنے والے شاگرد ہمانشو سینی کو عدالت نے چار برس بعد قتل کا الزام ثابت ہونے پر کچھا کھچ بھری عدالت میں فاضل جج انیل کمار نے سزائے موت سنائی،مقتول نے گرو سمیت پورے خاندان کو قتل کیا تھا۔اطلاع کے مطابق ملک کے مشہور قتل کیس میں عدالت نے آج اپنا فیصلہ سناتے ہوئے بھجن گلوکار سمیت خاندان کے چار افراد کو بے رحمی سے قتل کر دینے والے ملزم کو سزائے موت کا فیصلہ سنایا ہے ۔جج انیل کمار نے اجے پاٹھک کے شاگرد ہمانشو سینی کو مجرم قرار دیا تھا، جس پر عدالت نےآج اپنا فیصلہ سنایا ہے۔ بتادیں کہ تھانہ آدرش منڈی کی پنجابی کالونی شاملی کے رہائشی 30 دسمبر 2019 کو بھجن گلوکار اجے پاٹھک، ان کی بیوی، بیٹے اور بیٹی کو تلوار اور خنجر کے وار سےقتل کرنے کے معاملے میں ڈسٹرکٹ جج انیل کمار نے اجے کے شاگرد ہمانشو سینی کو مجرم قرار دیا تھا۔ یہ معاملہ پورے ملک میں زیر بحث تھا۔ عدالت نے اس کیس میں سزا پر فیصلہ سنایا۔ آج دوپہر پولیس ملزم ہمانشو کو ڈسٹرکٹ کورٹ میں پیشی کے لیے لے آئی تھی۔ یہاں سماعت کے دوران عدالت نے اسے مجرم قرار دیتے ہوئے موت کی سزا سنائی۔سزا یافتہ شاگرد ہمانشو سینی کو ساڑھے چار سال بعد سزا سنائی گئی ۔فیصلے کی گھڑی کے حوالے سے مقتول کے اہل خانہ کی آنکھیں نم تھیں اوراپنے پیاروں کو کھونے کا غم تھا، وہیں قاتل کو قانون سے سزا ملنے پر بھی خوشی تھی۔