31.4 C
Delhi
July 21, 2025
Hamari Duniya
Breaking News قومی خبریں

وزیراعظم نے پی ایم مترمیگا ٹیکسٹائل پارک کو ٹیکسٹائل سیکٹر کے فروغ کیلئے انقلابی قدم بتایا

PM Modi

نئی دہلی ، 17 مارچ (ایچ ڈی نیوز)۔
وزیر اعظم نریندر مودی نے جمعہ کو کہا کہ تمل ناڈو ، تلنگانہ ، کرناٹک ، مہاراشٹر ، گجرات ، مدھیہ پردیش اور اتر پردیش میں پی ایم متر میگا ٹیکسٹائل پارکس قائم کیے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ یہ پارک پانچ ایف فارم(کھیتی) سے فائبر(ریشا) کے فیکٹری(کارخانہ) سے فیشن سے فارن(بیرون ملک) ویژن کے مطابق ملک میں ٹیکسٹائل سیکٹر کو فروغ دیں گے۔
وزیر اعظم مودی نے ٹویٹ کیا ’ پی ایم مترمیگا ٹیکسٹائل پارک 5 ایف (فارم ٹو فائبر ٹو فیکٹری ٹو فیشن ٹو فارن) ویژن کے مطابق ٹیکسٹائل سیکٹر کو فروغ دیں گے۔ یہ بتاتے ہوئے خوشی ہو رہی ہے کہ پی ایم مترمیگا ٹیکسٹائل پارکس تمل ناڈو ، تلنگانہ ، کرناٹک ، مہاراشٹر ، گجرات، مدھیہ پردیش اوراترپردیش میں قائم کیے جائیں گے۔
ایک اور ٹویٹ میں، انہوں نے کہا ’پی ایم متر میگا ٹیکسٹائل پارک ٹیکسٹائل سیکٹر کے لیے جدید ترین انفراسٹرکچر فراہم کرے گا ، کروڑوں کی سرمایہ کاری کوراغب کرے گا اور لاکھوں ملازمتیں پیدا کرے گا۔ یہ ’میک ان انڈیا‘ اور’میک فار دی ورلڈ‘کی بہترین مثال ہوگی۔

Related posts

غیر فطری جنسی تعلق قائم کرنے پر شوہر کی شکایت کرنے پولس تھانہ پہنچ گئی بیوی

Hamari Duniya

طلبہ علم کو اپنی زندگی کا محور بنائیں اور ہمیشہ تعلیم کے حصول کو اولین ترجیح دیں

Hamari Duniya

ایودھیا میں بھارت رتن لتا منگیشکر میموریل چوک کا افتتاح

Hamari Duniya