11.1 C
Delhi
January 19, 2025
Hamari Duniya
Breaking News قومی خبریں

برکت ایجوکیشنل اینڈ ویلفیئر سوسائٹی کا غریب بچیوں کی اجتماعی شادی کی تقریب منعقد کرنے کا اعلان

Jagdambika Pal

برکت ایجوکیشنل اینڈ ویلفیئر سوسائٹی کے چیئر مین کی رکن پارلیمنٹ جگد مبیکا پال سے ملاقات، ڈومریا گنج لوک سبھا حلقہ کے مسائل پر تبادلۂ خیال

نئی دہلی،17مارچ(محمد وسیم ؍ ایچ ڈی نیوز)۔
برکت ایجوکیشنل اینڈ ویلفیئر سوسائٹی مہاراشٹر کے چیئرمین رفیق خان نے اتر پردیش کے سابق وزیر اعلیٰ اورڈومریا گنج سے موجودہ ممبر پارلیمنٹ جگدمبیکا پال سے ملاقات کی۔اس موقع پر کئی اہم امور پر تبادلہ¿ خیال کیا گیا اورلوک سبھا حلقہ کے مسائل پر بھی تفصیلی گفتگو ہوئی۔رکن پارلیمنٹ نے سماج کاموں کےلئے حوصلہ افزائی بھی کی۔سابق وزیراعلیٰ نے برکت ایجوکیشنل اینڈ ویلفیئر سوسائٹی کے سماجی کاموں کی جم کر تعریف کی۔ انہوں نے کہا کہ لوگوں کو سماجی کاموں میں بڑھ چڑھ کرحصہ لینا چاہئے۔ انہوں نے برکت ایجوکیشنل اینڈ ویلفیئر سوسائٹی کے ذریعہ اجتماعی شادی کی تقریب منعقد کے اعلان کا خیرمقدم کیا اور انہوں نے اپنی طرف سے ہرممکن مدد کی بھی یقین دہانی کرائی۔ انہوں نے کہا کہ اس سے غریب بچیوں کے ماں باپ کا بوجھ ہلکا ہوگا۔ اور یہ نیک کام ہوتے رہنا چاہئے۔انہوں نے کہا کہ مرکز اور ریاستی حکومت کی طرف سے لوگوں کے فلاح وبہبود کے لئے بہت ساری اسکیمیں چلائی جارہی ہیں لیکن لوگوں میں بیداری کی کمی ہونے کی وجہ سے یہ ان مستحقین تو نہیں پہنچ پاتی ہیں۔ انہوں نے تنظیموں اور پڑھے لکھے لوگوں سے اپیل کی کہ وہ سرکاری اسکیموں کا فائدہ غریبوں تک پہنچانے میں ان کی مدد کریں۔
اس موقع پر رفیق خان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آئندہ تین ماہ کے بعد ضلع سدھارتھ نگر میں اجتماعی شادی پروگرام منعقد کئے جائیں گے ۔جس کے تحت ہر مذہب کے بچیوں کی شادی کراکے ان کے گھر والوں کا بوجھ ہلکا کیا جائیگا۔واضح ہو کہ برکت ایجوکیشنل اینڈ ویلفیئر سوسائٹی تمام مذاہب کے لوگوں کے اجتماعی شادی کا پروگرام منعقد کرواتی رہی ہے ۔اب تک ہزاروں کی تعداد میں جوڑے رشتہ ازدواج میں منسلک ہوچکے ہیں۔یہ شادیاں بالکل مفت کرائی جاتی ہے ۔کسی بھی جوڑے سے پیسے نہیں لئے جاتے ہیں ۔یہ بھی اپنے آپ میں ایک مثال ہے ۔بہر حال اس ملاقات کے دوران وسیم خان اوربابو بھائی بھیشامل رہے۔اور رفیق خان کے کاموں کی حوصلا افزائی کی۔ساتھ ہی تمام سماجی کاموں میں تعاون کرنے کی بھی یقین دہانی کرائی۔

Related posts

وزیر اعظم کو جان سے مارنے کی دھمکی، اب اے ٹی ایس اتارے گی امن سکسینہ کے عشق کا بھوت

Hamari Duniya

عالمی کپ 2007:ہربھجن سنگھ نے ’کیپٹن کول ‘سے متعلق کیا انکشاف

Hamari Duniya

ہم جنس شادی کے معاملہ پر مرکزی حکومت کا رویہ انتہائی سخت، سپریم کورٹ سے کیا بڑا مطالبہ

Hamari Duniya