32 C
Delhi
August 20, 2025
Hamari Duniya
Breaking News

شاہ رخ باکس آفس کے بنے بادشاہ  ، ‘پٹھان’ نے پہلے دن ہی 100 کروڑ کما لیے

نئی دہلی،26 جنوری (ایچ ڈی نیوز )۔

شاہ رخ خان کی فلم ‘پٹھان’ نے باکس آفس پر دھوم مچادی ہے۔ فلم کے بارے میں مسلسل آنے والے اعدادوشمار سے اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ شائقین نے شاہ رخ خان کی اس فلم پر بے پناہ محبت کی ہے۔ پٹھان کے پہلے دن کی دنیا بھر میں کلیکشن بھی آنا شروع ہو گئی ہے اور بتایا جا رہا ہے کہ فلم نے دنیا بھر میں 100 کروڑ روپے سے زیادہ کی کمائی کر لی ہے۔ اس طرح شاہ رخ خان نے دکھایا ہے کہ وہ باکس آفس کے بادشاہ بن گئے ہیں۔

فلم کاروبار کے ماہر رمیش بالا نے شاہ رخ خان کے پٹھان کے کلیکشن کے بارے میں ٹویٹ کیا ہے۔ انہوں نے لکھا ہے، ‘پٹھان نے دنیا بھر میں 100 کروڑ سے زیادہ کی کمائی کی ہے   ۔ فلم یو اے ای اور سنگاپور میں پہلے نمبر پر چل رہی ہے۔ اس طرح کہا جا رہا ہے کہ شاہ رخ خان پہلے ہی دن باکس آفس پر دنیا بھر میں 100 کروڑ روپے کا ہندسہ عبور کرنے والے بالی ووڈ کے پہلے اداکار بن گئے ہیں۔

شاہ رخ خان کی پٹھان کو آدتیہ چوپڑا نے پروڈیوس کیا ہے جبکہ فلم کے ہدایت کار سدھارتھ آنند ہیں۔ فلم میں شاہ رخ خان، دیپیکا پڈوکون، جان ابراہم، ڈمپل کپاڈیہ اور آشوتوش رانا مرکزی کردار میں ہیں۔ شاہ رخ خان نے چار سال بعد سینما گھروں میں دستک دی ہے۔ ان کے مداح ان کی فلم کا بے صبری سے انتظار کر رہے تھے۔

Related posts

گجرات الیکشن: ہندو مسلم اتحاد کیلئے کانگریس امیدوار نے کہی ایسی بات کہ بی جے پی جل بھن گئی

Hamari Duniya

سلیمہ ٹیٹے: ابھی ملک کیلئے بہت کچھ حاصل کرنا باقی ہے

Hamari Duniya

مسلم طلباءکے اندراج میں پچھلے سال کے مقابلہ 8فی صد کی خطرناک کمی

حکومت مسلمانوں کو درپیش تعلیمی عدم مساوات کو فوری طور پر دور کرے: شکشا سمواد:

Hamari Duniya