27.1 C
Delhi
October 13, 2024
Hamari Duniya
Breaking News کھیل

آسٹریلین اوپن کے فائنل پہنچی ثانیہ بوپنا کی جوڑی، دیکھیں ویڈیو

ملبورن،26جنوری(ایچ ڈی نیوز)۔
اپنے کیریئر کا آخری گرینڈ سلیم ٹورنامنٹ کھیل رہیں ثانیہ مرزا نے بدھ کو ملبورن میں ہم وطن روہن بوپناکے ساتھ مل کر آسٹریلیائی اوپن ٹورنامنٹ کے مکسڈ ڈبلز کے فائنل میں جگہ بنائی جہاں ان کی نظریں ساتویں خطاب پر ہیں۔بھارتی جوڑی نے ایک گھنٹے اور52منٹ تک چلے سیمی فائنل میں ڈیسرے کراسک اور نیل اسکوپسکی کی تیسری سیڈ یافتہ جوڑی کو سخت مقابلے میں7-6(5) 6-7((5) 10-6 سے شکست دی۔ثانیہ اور بوپنا نے جیسے ہی سیمی فائنل میں جیت درج کی دونوں خوشی سے اچھل پڑے اور ایک دوسرے کو گلے لگا لیا۔

اس کے بعدملبورن میں اپنے کیریئر کا آخری گرینڈ سلم ٹورنامنٹ کھیلنے والی ثانیہ مرزا نے اس موقع پر اپنے بیٹے اذہان مرزا ملک کے ساتھ بھرپور خوشی کا اظہار کیا۔میچ جیتنے کے بعد ثانیہ مرزا نے بیٹے کو ٹینس کورٹ میں بلا کر اس کے ساتھ خوشی منائی۔اس موقع پر اذہان بھی اپنی والدہ کی جیت پر بے حد خوش دکھائی دیے جبکہ روہن بوپنا نے بھی اپنی بیٹی کو ٹینس کورٹ میں بلایا۔میچ جیتنے کے بعد ثانیہ مرزا نے کہا کہ یہ بہت دباو¿ والا میچ تھا، روہن میرا پہلا مکسڈ ڈبلز پارٹنر تھا جب میں 14 سال کی تھی۔
ثانیہ مرزا نے کہا کہ آج میں 36 اور وہ 42 سال کا ہے اور ہم اب بھی کھیل رہے ہیں، ہمارے درمیان مضبوط رشتہ ہے۔آسٹریلین اوپن کے سیمی فائنل میں ثانیہ مرزا اور روہن بوپنا کی جوڑی نے امریکی اور برطانوی کھلاڑیوں کی جوڑی کو شکست دی۔واضح رہے کہ ثانیہ مرزا رواں ماہ ریٹائرمنٹ کا اعلان کرچکی ہیں، وہ آئندہ ماہ دبئی کے ایونٹ کے بعد ریٹائر ہو جائیں گی۔

Related posts

جے این یو میں فیلو شپ غریبوں کا حق 

Hamari Duniya

آخر کار بنگلہ دیش کے خلاف پاکستان کو نصیب ہوگئی جیت

Hamari Duniya

مساجد صرف نماز کی ادائیگی کے لیے نہیں ، دینی تعلیم کا فروغ بھی ضروری : مولانا محمود اسعد مدنی

Hamari Duniya