29.9 C
Delhi
August 23, 2025
Hamari Duniya
بین الاقوامی خبریں متحدہ عرب امارات

فلسطین پر اسرائیل کے حملوں کی او آئی سی نے کی مذمت

دبئی: فلسطین پر اسرائیل کے حملوں کی اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) نے مذمت کی ہے۔او آئی سی کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ اسرائیل کی جانب سے کئے گئے جارحانہ حملے جس میں 3 فلسطینیوں کو قتل اور 70 کو زخمی کیا گیا ہے او آئی سی اس کی پرزور مذمت کرتی ہے۔
اسلامی تعاون تنظیم نے نابلس میں فلسطینیوں کی املاک اور گھروں کو تباہ کرنے کے اسرائیلی اقدام کی بھی مذمت کی ہے۔واضح رہے کہ مغربی کنارے کے شہر نابلس میں اسرائیلی فوج کی کارروائی میں فلسطینی کمانڈر سمیت دو فلسطینی شہید اور 40 سے زائد زخمی ہوئے ہیں۔فلسطینی وزارتِ صحت کا کہنا ہے کہ زخمیوں میں سے چار فلسطینیوں کی حالت تشویشناک ہے۔
دوسری اجانب مغربی کنارے کے شہر نابلس میں اسرائیلی فوج کی کارروائی میں فلسطینی کمانڈر سمیت دو فلسطینی شہید ہوگئے۔اسرائیلی فوج اور فلسطینیوں کے درمیان جھڑپوں میں 40 فلسطینی زخمی ہوئے۔
فلسطینی وزارتِ صحت کا کہنا ہے کہ زخمیوں میں سے چار فلسطینیوں کی حالت تشویشناک ہے، اسرائیلی فوج کے جانی نقصان کے بارے میں ابھی کوئی تفصیل نہیں بتائی گئی۔شہید ہونے والوں میں الاقصیٰ بریگیڈ کے کمانڈر ابراہیم النابلسی اور ان کے ساتھی شامل ہیں۔

Related posts

روسی صدر پوتن نے صدرجمہوریہ اور وزیراعظم کو نئے سال پر بھیجا پیغام، دنیا کو ہندوستان سے ہیں بڑی امیدیں

Hamari Duniya

خانہ کعبہ کے علاوہ دنیا کے وہ مقام جہاں سے نہیں گزرتے طیارے؟

Hamari Duniya

پاکستان انتخابات 2024 میں بڑے بڑے درخت اکھڑ گئے

Hamari Duniya