27.1 C
Delhi
September 19, 2024
Hamari Duniya
Breaking News کھیل

امریکی ٹینس اسٹارسیرینا ولیمز نے ٹینس کو خیرباد کہہ دیا

واشنگٹن:امریکہ کی قدآور ٹینس اسٹار سیرینا ولیمز نے ٹینس کو الوداع کہنے کا ارادہ ظاہر کردیا ہے۔ ریکارڈ 23 گرینڈ سلیم جیتنے والیسیرینا ولیمز یو ایس اوپن کے بعد ٹینس کو خیرباد کہہ دیں گی۔ امریکی جریدے کے لیے اپنے مضمون میں سرینا ولیمز نے ریٹائرمنٹ کی جگہ ایولیونگ کا لفظ استعمال کیا اور کہا کہ وہ سب کو بتانا چاہتی ہیں کہ وہ کھیل سے علیحدہ ہو رہی ہیں۔
40 سالہ ٹینس اسٹار نے کہا کہ اب ان کی ترجیح فیملی پر توجہ دینا ہے، انہوں نے کہا کہ انہوں نے کبھی نہیںسوچا تھا کہ ٹینس اور فیملی میں سے ایک کو چننا ہوگا۔انہوں نے مزید لکھا کہ ریٹائرمنٹ کا لفظ اچھا نہیں لگتا تھا۔امریکی ٹینس اسٹار کا کہنا تھا کہ ومبلڈن میں جیت کے لیے تیار نہ تھی، نیویارک میں جیتنے کی کوشش کریں گی۔خیال رہے کہ سرینا ولیمز نے اپنے کیریئر میں ریکارڈ 23 گرینڈ سلیم ٹائٹلز جیتے ہیں۔

Related posts

ٹرمپ کو اسپیکر عہدہ کیلئے ملا اتنا ووٹ، لوگ اڑا رہے ہیں مذاق

Hamari Duniya

غزہ میں گھمسان کی جنگ،5 اسرائیلی فوجی ہلاک، کئی گاڑیاں اور ٹینک تباہ

Hamari Duniya

ایران دہشت گرد قابضین کو اسماعیل ہنیہ کے قتل پر پچھتانے پر مجبور کردے گا: ایرانی صدر

Hamari Duniya