27.1 C
Delhi
October 13, 2024
Hamari Duniya
فلمی دنیا

۔48گھنٹے سے نہیں سوپائے ہیں لال سنگھ چڈھا

نئی دہلی: عامر خان کی آنے والی فلم ’لال سنگھ چڈھا ‘کے ریلیز ہونے میں صرف ایک دن باقی ہے۔ ایسے میں عامر خان کی ٹینشن بہت بڑھ گئی ہے۔ تنازعات کے درمیان فلم کی ریلیز کی وجہ سے عامر خان بھی نروس ہیں۔ وہ فلم کی تشہیر میں کوئی کسر نہیں چھوڑ رہے ہیں۔ تنازعات نے عامر خان کی نیندیں بھی اڑا دیں۔ جی ہاں !اداکارعامر خان نے خود بتایا ہے کہ ان کا حال کیساہوگیا ہے۔
عامر خان سو نہیں پا رہے…
’لال سنگھ چڈھا‘ کی تشہیر کے دوران عامر نے میڈیا سے بات چیت کی۔ اس دوران انہوں نے کئی چونکا دینے والے انکشافات کئے۔ عامر نے بتایا کہ وہ اپنی فلم کی وجہ سے گزشتہ 48 گھنٹوں سے سو بھی نہیں پائے ہیں۔ عامر خان نے کہا کہ میں اس وقت بہت نروس ہوں۔ 48 گھنٹے ہو گئے ہیں، میں سویا نہیں ہوں۔ میں مذاق نہیں کر رہاہوں،میں واقعی سو نہیں پارہا ہوں۔ میرا دماغ بہت تیز ی میں ہے ، اس لیے میں کتابیں پڑھتا ہوں یا آن لائن شطرنج کھیلتا ہوں۔ اب میں 11 اگست کے بعد ہی سو سکوں گا۔
جب عامر خان سے پوچھا گیا کہ وہ 11 اگست کو فلم کی ریلیز کے بعد کیا کریں گے ؟ اداکار نے جواب دیا 11 اگست کے بعد آرام سے سوو¿ں گا۔ مجھے لگتا ہے تبھی سکون سے سو سکیں گے۔ اور جب ہم اٹھیں گے تو آڈینس ہمیں بتائے گی کہ انہیں ہماری فلم پسند آئی یا نہیں۔
واضح رہے کہ تنازعات کے درمیان عامر خان کی فلم 11 اگست کو ریلیز ہو رہی ہے۔ فلم میں عامر کے ساتھ کرینہ کپور خان مرکزی کردار میں نظر آئیں گی۔ ساتھ ہی ساو¿تھ اسٹار ناگا چیتنیا اور مونا سنگھ بھی فلم کا حصہ ہیں۔ فلم میں مونا عامر کی ماں کا کردار ادا کر رہی ہیں۔ عامر اور کرینہ کی فلم باکس آفس پر اکشے کمار کی رکشا بندھن سے ٹکرانے والی ہے۔ اب دیکھنا یہ ہے کہ دونوں بڑے ستاروں کی جانب سے فلم کو کتنا پیار ملتا ہے۔

Related posts

آئی پی ایل 2024 کی افتتاحی تقریب میں یہ بڑے ستارے اپنا جلوہ بکھیریں گے

Hamari Duniya

Amitabh Bachchan امیتابھ بچن لاڈلی بیٹی کو بھی وراثت میں دیں گے حصہ؟ پرانا انٹرویو ایک بار پھر وائرل

Hamari Duniya

کرن راو نے بالی ووڈ اداکار عامر خان سے علیحدگی کے 3 سال بعد خاموشی توڑی

Hamari Duniya