25.7 C
Delhi
July 31, 2025
Hamari Duniya
Breaking News بزنس

بہتراقتصادی ترقی کی شرح کے باوجود کیوں فکرمند ہیں وزیرخزانہ نرملا سیتا رمن

Nirmala Sitaraman

نئی دہلی، 13 اپریل (ایچ ڈی نیوز)۔
مرکزی وزیر خزانہ نرملا سیتارامن کا کہنا ہے کہ موجودہ مالی سال 2023-24 میں ہندوستانی معیشت کے لئے 6 فیصد سے زیادہ کی اقتصادی ترقی کی شرح کے تخمینہ کے باوجود، ہم عالمی اقتصادی نقطہ نظر اور جغرافیائی سیاسی ماحول کے بارے میں فکر مند ہیں۔ نرملا سیتا رمن نے یہ بات عالمی بینک اور بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کی میٹنگ میں کہی۔
وزارت خزانہ نے جمعرات کو بتایا کہ وزیر خزانہ نے واشنگٹن ڈی سی، امریکہ میں عالمی بینک اور آئی ایم ایف کی ترقیاتی کمیٹی کے اجلاس میں شرکت کی۔ نرملا سیتا رمن نے کہا کہ عالمی بینک کو دنیا کو غربت سے نجات دلانے کے اپنے نقطہ نظرکے لئے کام کرنا جاری رکھنا چاہیے اور انتہائی غربت کے خاتمے اور مشترکہ خوشحالی کو فروغ دینے کے اپنے مشن کو اس طرح سے حاصل کرنا چاہیے کہ وہ جامع، لچکدار اور پائیدار ہو۔
نرملا سیتارامن نے نوٹ کیا،”عالمی بینک گروپ کی ترقی – گورنرز کے لیے ایک رپورٹ” عالمی بینک گروپ کی ترقی کے بارے میں اجتماعی طور پر سوچنے کا ایک تاریخی موقع فراہم کرتی ہے۔ وزیر خزانہ نے تجویز دی کہ تیسرے ہدف کے طور پر گلوبل پبلک گڈز (جی پی جی ) کا بھی خیال رکھا جائے۔

Related posts

ارجنٹینا بنا فیفا عالمی کپ کا چمپئن، فرانس کو شکست دے کر رقم کی تاریخ

Hamari Duniya

وزیر خارجہ ایس جے شنکر نے دو طرفہ امور پر چیک وزیر خارجہ لیپاوسکی سے ملاقات کی

Hamari Duniya

ترکی زلزلہ متاثرین کی امداد کیلئے خود میدان میں اترگئے مولانا محمود مدنی

Hamari Duniya