30.1 C
Delhi
November 10, 2024
Hamari Duniya
Breaking News قومی خبریں

سی سی آر یو ایم نے آیوروید، سدھ اور یونانی دواؤں کی معیاربندی پر سمینار کا انعقاد کیا

CCURM

چنئی/نئی دہلی،4/جولائی2( ایچ ڈی نیوز)۔

سنٹرل کونسل فار ریسرچ اِن یونانی میڈیسن (سی سی آریو ایم)، وزارت آیوش، حکومت ہندنے آج ریجنل ریسرچ انسٹی ٹیوٹ آف یونانی میڈیسن، چنئی میں ’آیوروید، سدھ اور یونانی دواؤں کی معیاربندی اور کوالٹی کنٹرول کے جدید رجحانات‘ کے موضوع پر یک روزہ قومی سیمینار کا انعقاد کیا۔
سیمینار کے افتتاحی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر این ظہیر احمد، ڈائریکٹر جنرل، سی سی آریوایم نے آیوروید، سدھ اور یونانی دواؤں کی معیاربندی اور کوالٹی کنٹرول کی ضرورت واہمیت پر زور دیا اوراس سمت میں جدید ٹکنالوجی کی صلاحیتوں کو بروئے کار لانے کی بات کہی۔
مہمان خصوصی پروفیسر ایس پی تھیاگ راجن، پروفیسر و مشیر چانسلر، ولور انسٹی ٹیوٹ آف ٹکنالوجی نے اپنے خطاب میں بہتر ریسرچ نتائج کے لیے آیوش اور جدید طبی نظام کے اشتراک وانضمام کی وکالت کی۔ انہوں نے عالمی سطح پر آیوروید، سدھ اور یونانی دواؤں کی مقبولیت کے لیے ان کی معیاربندی اور کوالٹی کنٹرول کی اہمیت کو اجاگر کیا۔
پروفیسر راجیو جناردھن، ڈین(میڈیکل ریسرچ)، ایس آرایم انسٹی ٹیوٹ آف سائنس اینڈ ٹکنالوجی، تمل ناڈونے یونانی طب میں آرٹیفیشیل انٹلی جنس کی اہمیت پرروشنی ڈالی۔ پروفیسر بیریا بیرے، ڈپارٹمنٹ آف کیمسٹری، آئی آئی ٹی مدراس نے آیوروید، سدھ اور یونانی دواؤں کے ٹاکسیکولوجیکل، فارماکولوجیکل اور جینومک مطالعات کے مختلف پہلوؤں پربات کی۔
افتتاحی اجلاس میں سنٹرل کونسل فار ریسرچ اِن سدھ،  سنٹرل کونسل فار ریسرچ اِن آیورویدک سائنسز، نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف سدھ، ایس آرایم انسٹی ٹیوٹ آف سائنس اینڈ ٹکنالوجی، آئی آئی ٹی مدراس اور گورنمنٹ یونانی میڈیکل کالج چنئی کے سینئر افسران بھی شریک رہے۔ سیمینار کے چار تکنیکی وتربیتی اجلاس میں ماہرین نے سیمینار کے موضوع پر تفصیلی گفتگو کی۔ماہرین آیوش سمیت تقریباً 170مندوبین نے سیمینار میں شرکت کی اور مستفید ہوئے۔ سیمینار کے دوران دواؤں اور دوائی پودوں کی نمائش کا بھی اہتمام کیا گیا۔

Related posts

ایک گاؤں ایسا بھی: شام ہوتے ہی سوئچ آف ہو جاتے ہیں ٹی وی اور موبائل

Hamari Duniya

کرن راو نے بالی ووڈ اداکار عامر خان سے علیحدگی کے 3 سال بعد خاموشی توڑی

Hamari Duniya

کیا گرفتارہوں گے سابق پاکستانی وزیراعظم عمران خان،پولیس سے پی ٹی آئی کارکنوں کی جنگ شروع،پتھراو، لاٹھی چارج، واٹر کینن کا استعمال

Hamari Duniya