20 C
Delhi
October 20, 2025
Hamari Duniya
Breaking News قومی خبریں

محض چھ کلومیٹر کی دوری پر ہی مقامی لوگوں کو دینا پڑ رہا ہے ڈیڑھ سو روپے کا ٹول

National Highway Authority

کیرانہ 29جون (عظمت کیرانوی/ایچ ڈی نیوز)۔

قصبہ کیرانہ کے مقامی لوگوں نے مرکزی وزیر نتن گڈکری کو مکتوب لکھ کر غیر قانونی طور پر لیے جانے والے ٹول کوفری کرنے کی درخواست کی ہے۔ اطلاع کے مطابق سماجی ورکر شہزاد باغباں نے مرکزی وزیر نتن گڈکری کو ایک مکتوب لکھ کر مطالبہ کیا ہے کہ اتر پردیش کے ضلع شاملی سے صرف چھ کلومیٹر کی دوری پر یمنا پل پر بنے ٹول پلازہ پرٹول فری کیا جائے۔

مکتوب میں کیا گیا ہے کہ شاملی کا قصبہ کیرانہ یمناپل سے صرف پانچ کلومیٹر کی دوری پر واقع ہے پل کے نزدیک بنے ٹول پلازہ پر کیرانہ کے مقامی نجی گاڑیوں کے مالکان کو 150روپے کا محصول دینا پڑرہا ہے جو قانون کے خلاف ہے۔ شہزاد باغباں نے بتایا کہ کیرانہ کے دس ہزار سے زائد لوگ 24کلومیٹر کی دوری پر واقع پانی پت نجی گاڑیوں سے کام کرنے جاتے ہیں ،جن کو محض چھ کلومیٹر کے فاصلے پر ہی 150روپے ادا کرنے پڑرہے ہیں ۔اسی فوری طور پر بند کیا جائے ۔

Related posts

حزب اختلاف کے قائد راہل گاندھی اور حکومت کے درمیان پارلیمنٹ میں زبردست بحث و مباحثہ

لوک سبھا ٹی وی سے لیا گیا آنکھوں دیکھا حال،آپ بھی پڑھیں۔:

Hamari Duniya

ہماری پارٹی جمہوریت کی بنیاد پر بھارتی قانون کے مطابق کام کریگی، ذات پات کا فرق رکھنے والے دور رہیں :عالمہ ڈاکٹر نوہیرا شیخ

Hamari Duniya

اس ملک کے سابق وزیراعظم نے قومی اقلیتی کمیشن کے دفتر کا کیا دورہ

Hamari Duniya