32 C
Delhi
August 21, 2025
Hamari Duniya
علاقائی خبریں

مسلم اسٹوڈنٹس فیڈریشن (ایم ایس ایف)کی ریاستی مجلس منتظمہ اجلا س 3فروری کو تروچی میں منعقد ہوگی

MSF

چنئی، یکم فروری۔انڈین یونین مسلم لیگ (آئی یو ایم ایل) کی اسٹوڈنٹ آرگنائزیشن مسلم اسٹوڈنٹس فیڈریشن(ایم ایس ایف)کا ریاستی مجلس منتظمہ(جنرل باڈی) اجلاس 3فروری 2024کو صبح11بجے اے ایم کے ہال، مدورئی رو ڈ، مراکڈائی، تروچی میں منعقد ہوگی۔ اجلاس میں انڈین یونین مسلم لیگ کے قومی صدر پروفیسر کے ایم قادر محی الدین، ریاستی جنرل سکریٹری کے اے ایم محمد ابوبکر، ریاستی خازن ایم ایس اے شاہ جہاں، مسلم اسٹوڈنٹس فیڈریشن کے قومی صدر پی وی احمدساجو، قومی جنرل سکریٹری ایس ایچ محمد ارشدشرکت کریں گے۔

اس موقع پر مسلم اسٹوڈنٹس فیڈریشن کے ریاستی منتظمین، ضلعی صدور، سکریٹریان اور منتظمین، کالج ڈویژن کے انچارجس، خصوصی مدعوین سے شرکت کی جاتی ہے کہ وہ بلا ناغہ شرکت کریں۔اجلاس میں ریاستی انتظامیہ کا انتخاب،ایم ایس ایف کی سرگرمیاں پر تقاریر ہونگی۔ دوسرے سیشن میں دوپہر12بجے، مسلم اسٹوڈنٹس فیڈریشن کی جانب سے ایم ایس ایف کے ترانوں کا اجراء ہوگا۔ جس کی صدارت ایم ایس ایف کے ریاستی آرگنائزراے ایم ایچ انصر علی کریں گے۔ سعودی قائد ملت پیروائی لال پیٹ ایس ایم محمد ناصر اور دبئی سنگم کے اشتراک سے ایم ایس ایف کے ترانے کا اجراء قومی صدر پروفیسر قادرمحی الدین، ریاستی جنرل سکریٹری کے اے ایم محمد ابوبکر،ریاستی خازن ایم ایس اے شاہ جہاں،ایم ایس ایف قومی صدر پی وی احمد ساجو، قومی جنرل سکریٹری ایس ایچ محمد ارشدکے ہاتھوں ہوگا۔ جسے اے اللہ بخش، چیف ٹرسٹی حضرت طبل عالم بادشاہ، نتھر ولی درگاہ حاصل کریں گے

Related posts

محمد ﷺسب کے لئےہیں،یہ ایک عالمگیر سچائی ہے: ایڈوکیٹ یوسف ابراہانی

Hamari Duniya

 مولانا عبدالحکیم مدنی نے ضلعی جمعیت اہل حدیث، سدھارتھ نگر کے موقر وفد کے ساتھ جماعت کے دومعتبر علمائے دین کی عیادت کی

Hamari Duniya

روشن نواز نے’ جواہر بال منچ ‘کے تمل ناڈو کے سربراہ کے طور پر قیادت سنبھالی

Hamari Duniya