24.1 C
Delhi
October 20, 2025
Hamari Duniya
Breaking News دہلی

وزیراعظم ہند کو مبارکباد، مگر بیس فیصد آبادی کا کابینہ میں حصہ نہ ہوناتشویشناک

Maulana Khalid
نئی دہلی، 11 جون (ایچ ڈی نیوز)۔ 
یونائیٹڈ مسلم آف انڈیا (یوایم آئی) کے قومی سرپرست مولانا محمد خالد ندوی نے نریندر مودی کو ملک میں تیسری مرتبہ وزیر اعظم کا عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے اس امر پر تشویش کا اظہار کیا کہ اُن کی کابینہ میں بیس فیصد آبادی کے طبقہ سے ایک بھی فرد کو شامل نہیں کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ زندگی پر بھارتیہ جنتا پارٹی کی خدمت اور وفاداری نبھانے والے سیّد شاہ نواز حسین اور مختار عباس نقوی جیسے قومی سطح کے لیڈروں کو بھی جگہ نہ ملنا حیرانی کی بات ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ نریندر مودی جی نے ’سب کا ساتھ، سب کا وِکاس اور سب کا وشواس‘ کا نعرہ دے کر ملک کے عوام کو حق و انصاف دینے کا جو پیمانہ قائم کیا تھا وہ یقینا قابل ستائش تھا، مگر افسوس کہ اُن کے عمل نے ہمیں دُکھ دیا۔
مولانا خالد ندوی نے یہ بھی کہا کہ بھارت دنیا میں انسانیت کا علمبردار اور مختلف مذاہب کا ملک ہے۔ یہاں سے گاندھی وادی پیغام دیا جاتا ہے اس لیے ہم اپیل کرتے ہیں کہ نریندر مودی جی ازسرنو غور و فکر کے ساتھ مسلمانوں کو نظر انداز کیے جانے کا سلسلہ بند کرکے ملک میں اکثریتی طبقہ کی طرح سلوک کریں تاکہ بھارت کی ساکھ متاثر نہ ہونے پائے۔ واضح ہو کہ مولانا خالد نے ایک میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے مذکورہ خیالات کا اظہار کیا۔

Related posts

سعودی عرب میں رونالڈوکاجلوہ برقرار،داماک کے خلاف ہیٹ ٹرک

Hamari Duniya

کرناٹک:شیر میسور ٹیپو سلطان کو لے کر متنازعہ بیان پراویسی کا مودی سے سوال

Hamari Duniya

انڈیااتحاد کو ووٹ دیں پانی کے بل 15 دنوں کے اندر معاف کر دیے جائیں گے:وزیراعلیٰ

Hamari Duniya