شاملی:11جون(عظمت اللہ خان/ایچ ڈی نیوز)شاملی ضلع کے گاؤں بلہ مزرعہ کی ایک مسجد کے امام فضل الرحمان کو بیٹے نے معمولی کہا سنی پر قریب کے ایک باغ میں لے جا کر بیلچے سے سرقلم کردیا،جس موقع ہی پر فضل الرحمان کی موت واقع ہوگئی ۔ظالم بیٹا قتل کے بعد مقتول کے سر کو بھی اپنے ساتھ لے گیا۔اطلاعات کے مطابق قاتل کی تلاش جاری ہے ،جب کہ گاؤں ہی کے کچھ لوگوں کا کہنا ہے کہ پولیس نے قاتل کو گرفتار کرلیا ہے، بتایا جارہا ہے کہ قاتل دماغی مریض ہے۔ موقع پر ایس ایس پی شاملی پولیس ٹیم کے ساتھ جائے واردات پر پہنچے اور نعش کو پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا۔تفصیلات کے مطابق شاملی ضلع کے چوسانہ تھانہ علاقے کے گاؤں بلہ مزرعہ آج منگل کی صبح تقریباً 10 بجے بیٹے نے مسجد میں کے امام فضل الرحمان والد کو قریبی باغ میں بیلچے سے کاٹ کر قتل کر دیا۔ قتل کے بعد اس نے اپنے والد کا سر کاٹ کر اپنے ساتھ لے لیا۔ معاملے کی اطلاع پر پولیس موقع پر پہنچ گئی۔ ملزم کی تلاش جاری ہے۔جب کہ گاؤں کے لوگوں کا کہنا ہے کہ ملزم کو پولیس نے گرفتار کرلیا ہے۔بتادیں کہ فضل الرحمان (50) گاؤں بلہ مزرعہ کے رہائشی، گاؤں کی مسجد میں امام تھے۔لوگوں نے بتایا کہ منگل کی صبح وہ اپنے بیٹے کے ساتھ کام کرنے کے لیے قریبی باغ میں گیے تھا۔ یہاں صبح تقریباً 10 بجے بیٹے اور باپ کے درمیان اچانک کسی بات پر جھگڑا شروع ہو گیا۔کچھ ہی دیر میں بیٹے نے باپ پر بیلچے سے کئی وار کیے ،جس کے نتیجے میں وہ جاں بحق ہوگئے ،ملزم کی عمر 17 سال ہے۔ الزام ہے کہ جرم کرنے کے بعد ملزم نے باپ کا سر قلم کیا اور اسے اپنے ساتھ لے کر بھاگ گیا۔اطلاع ملنےپر پولیس موقع پر پہنچ گئی۔ ملزم کی تلاش کی گئی لیکن اس کا کوئی سراغ نہ مل سکا۔ باغ میں موجود نوجوانوں نے پولیس کو بیٹے کے ہاتھوں باپ کے قتل کے بارے میں بھی بتایا۔ ملزم بیٹا ذہنی معذور بتایا جاتا ہے۔ اے ایس پی کا کہنا ہے کہ معاملے کی تفتیش کی جا رہی ہے۔ ملزم کو جلد ہی گرفتار کر لیا جائے گا۔
