September 7, 2025
Hamari Duniya
علاقائی خبریں

ملکاپور ،عمر اقبال حمید خان کی ضلعی سطح پر سیرتِ النبی کوئز مقابلے میں شاندار کارکردگی

Quiz

ملکاپور، 27 ستمبر ( محمد احسان سر ؍ ایچ ڈی نیوز)۔ ڈاکٹر ذاکر حسین ہائی اسکول و جونیئر کالج لونار کی جانب سے منعقدہ ضلعی سطح پر سیرت النبی کوئز کے نتائج کا اعلان بروز اتوار بتاریخ 24 ستمبر 2023 کو ایک عالیشان تقریب میں کیا گیا ان مقابلوں میں طلباء وطالبات نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا جس میں ملکاپور سے عمر اقبال حمید خان ،علی الانا ہائی اسکول و جونیئر کالج نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کر چوتھا مقام حاصلِ کیا۔عمر اقبال حمید خان کو واٹر فلٹر انعام میں دیا گیا انعامات کی تقسیم ممتاز عالم دین محترم عمرین محفوظ رحمانی ( سکریٹری آل انڈیا مسلم پرسنل لاء بورڈ ) کے ہاتھوں تفویض کئے گئے اس بچے نے اپنی کامیابی کا سہرا اپنے والدین اور اپنے اساتذہ حضرات کو دیا۔

عمر اقبال حمید خان کی نمایاں کامیابی سے علاقے میں مسرت کی لہر دوڑ گئی ہے اسکول سے ہیڈماسٹر فیروز خان غوث خان اور اساتذہ حضرات نے اور محمد احسان سر مدرس ،سید ذاکر سر، نوید خان سر ، مجید خان مدرس ، سعید خان ودیگر اور دوست احباب نے ان کے والدین کو اس شاندار کامیابی پر دل کی عمیق گہرائیوں سے مبارکباد دی اور خوشی کا اظہار کیا .

Related posts

شمس الدین ترک پانی پتی کے 744 ویں عرس کے موقع پر بی جے پی اقلیتی مورچہ کا ’صوفی سمواد‘ پروگرام کا انعقاد

Hamari Duniya

مسلم نوجوان نے نیٹ میں نمایاں کامیابی حاصل کرکے بہار اور سیتامڑھی کا نام روشن کیا

Hamari Duniya

ورزش(یوگا)کے ذریعے جسم کو بیماریوں سے محفوظ رکھیں: ڈاکٹر بدرالاسلام کیرانوی

حکیمی ورزشوں سے ذہنی الجھنوں اور جسما نی بیماریوں سے علاج ممکن :حکیم عطا الرحمان اجملی:

Hamari Duniya