26.3 C
Delhi
July 15, 2025
Hamari Duniya
قومی خبریں

مسلم مسائل کو لیکر نائب وزیر اعلیٰ دیوندر فڈنویس سے علمائے اہلسنت کی ایک اہم ملاقات

Raza Academy
عیدمیلاد النبی ﷺ کا جلوس نہایت ہی ادب واحترام کے ساتھ نکالا جائے: سید مولانا معین میاں 
مساجد میں مائک کے استعمال کے حوالے سے پولیس پرمیشن مہینے کے بجائےسال بھر کا دیا جائے:محمد سعید نوری

ممبئی :  27؍ستمبر(ایچ ڈی نیوز)۔

آل انڈیا سنی جمیعۃ العلماء اور رضااکیڈمی کا ایک اعلیٰ سطحی وفد نے حضور معین المشائخ حضرت مولانا سید معین الدین اشرف صدر آل انڈیا سنی جمیعۃ العلماء،محافظ ناموس رسالت اسیر مفتئ اعظم الحاج محمد سعید نوری بانی و سربراہ رضا اکیڈمی کی قیادت میں مہاراشٹر کے نائب وزیر اعلٰی دیوندر فڈنویس سے ملاقات کی اس موقع پروقف بورڈ میں ملازم کی تعداد بڑھانے کی طرف توجہ دلانے کے ساتھ ہی مسلم مسائل کو لیکر ہر پہلو پر گفتگو کی گئی اس موقع پر حضرت سید معین میاں اور الحاج محمد سعید نوری نے مشترکہ طور پر کہا کہ مہاراشٹر کی جلوس کمیٹیوں کے تعاون سے جلوس عید میلادالنَّبِی ﷺ بجائے جمعرات کے ہم جمعہ کو نکال رہے ہیں لہٰذا ہم حکومت مہاراشٹر سے اس دن چھٹی کا مطالبہ کرتے ہیں ان دونوں اکابرین کی بات سن کر نائب وزیر اعلیٰ مہاراشٹر دیوندر فڈنویس نے کہا کہ آپ لوگوں کی فراخدلی کو دیکھتے ہوۓ وزیر اعلیٰ ایکناتھ شندے جی نے 29ستمبر کو چھٹی کا  اعلان کردیا ہے اس کا نوٹیفکیشن آج شام تک جاری کردیا جائے گا۔

فڈنویس نے کہا کہ ہماری پوری کابینہ آپ حضرات کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتی ہے کہ آپ نے ایک ہی دن دو تہواروں کے مد نظر اپنے جلوس کی تاریخ بڑھا دی اس کے لئے آپ لوگوں کا دل کی گہرائیوں سے شکریہ ادا کرتے ہیں آپ لوگ جس طریقے سے ہر سال جلوس عید میلادالنَّبِی ﷺ نکالتے ہیں اسی طریقے اپنے مذہبی جوش وخروش کے ساتھ نکالیں ہماری پولیس انتظامیہ ہر طرح سے چاک و چوبند رہے گی اس وقت موجود علمائے اہلسنت نے خوشی کا اظہار کیا۔

اس موقع پر الحاج محمد سعید نوری نے دیوندر فڈنویس سے کہا کہ مساجد میں مائک کے استعمال کے حوالے سے ہر مہینے پولیس کا پرمیشن لینا پڑتا ہے اسے بڑھا کر سال بھر کا کیا جائے اس مطالبے کو بھی دیوندر فڈنویس نے قبول کیا اور کہا کہ بہت جلد ہم سارے پولیس اسٹیشنوں کو سال بھر کا پرمیشن دینے کی ہدایات جاری کریں گے۔ آپ لوگ مطمئن رہیں اس قسم کی دشواری آئندہ نہیں ہوگی ساتھ ہی نوری صاحب نے ستارہ میں ہوئے فرقہ وارانہ تصادم میں ہلاک ہونے والے  شخص کے گھر والوں کو معاوضہ دینے کی بات کی اس پر دیوندر فڈنویس نے معاوضہ دینے کا وعدہ کیا اور کہا کہ ہم اس سلسلے میں کڑی نظر بنائے ہوئے ہیں۔

وفد میں مولانا سید معین الدین اشرف اشرفی الجیلانی سجادہ نشین مخدوم پاک کچھوچھہ شریف و صدر آل انڈیا سنی جمیعۃ العلماءقائد ملت اسیر مفتئ اعظم الحاج محمد سعید نوری بانی و سربراہ رضا اکیڈمی و نائب صدر آل انڈیا سنی جمیعۃ العلماء مولانا سید دستگیر اشرف کچھوچھہ شریف حافظ عبدالقادر رضوی دارالعلوم حنفیہ رضویہ قلابہ ، مولانا ولی اللہ شریفی چمبور، مولانا صوفی محمد عمر اشرفی ، مولانا محمد عباس رضوی ، مولانا خلیل الرحمٰن نوری ، مولانا نورالعین ، حافظ محمد الیاس، مولانا ابراہیم آسی، مولانا ظفرالدین رضوی بھانڈوپ، قاری عبدالرحمن ضیائی گوونڈی ، قاری نیاز احمد رضوی ،مولانا رضی اللہ شریفی۔ اسلم لاکھا عرفان شیخ رضااکیڈمی۔

Related posts

یوم جمہوریہ تقریبات بدھ کی شام وجے چوک پر بیٹنگ ریٹریٹ کے ساتھ ختم ہوں گے

بیٹنگ ریٹریٹ کی تقریب میں فوج کی تینوں مسلح افواج، آرمی، نیوی اور ایئر فورس اور سینٹرل آرمڈ پولیس فورسز کے بینڈ مارچ کرتے ہوئے 30 دھنیں بجائیں گے:

Hamari Duniya

محنت کا کوئی بدل نہیں، مسلسل قافلہ رواں رہے تو منزل مل ہی جاتی ہے، ڈاکٹر عبدالرحمان کو اسسٹنٹ پروفیسر بننے پرماہرین تعلیم نےمبارکباد پیش کی

Hamari Duniya

۔190 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے پرواز کرنے والا اے ایل ایس 50 ڈرون سسٹم کا کامیاب تجربہ

Hamari Duniya