April 22, 2025
Hamari Duniya
دہلی علاقائی خبریں

ورزش(یوگا)کے ذریعے جسم کو بیماریوں سے محفوظ رکھیں: ڈاکٹر بدرالاسلام کیرانوی

حکیمی ورزشوں سے ذہنی الجھنوں اور جسما نی بیماریوں سے علاج ممکن :حکیم عطا الرحمان اجملی:

نئی دہلی:15جون(ایچ ڈی نیوز)حکومت ہند آیوش میں سابق یوگا کمشنر ڈاکٹر بدرالاسلام کیرانوی نے کہا ہے کہ یوگا یعنی حکیمی ورزش کے ذریعے جسم کو بیماریوں سے محفوظ رکھا جا سکتا ہے اور موذی امراض سے بچا جاسکتا ہے ۔ واضح رہے کہ ڈاکٹر بدرالاسلام کیرانوی نے 48 سالہ تحقیق اور تجربہ میں لا ئی گئیں پیرامیڈیکل سائیکو فزیو تھیراپی کی خصوصیات والی میڈیکل ایکسرسائز علاج معالجہ میں کارآمد ثابت ہو چکی ہیں، وزارت آیوش حکومت ہند سے تسلیم شدہ سرکاری نصاب میں بھی شامل کی جا چکی ہیں۔اے اینڈ ایس فارمیسی کے ایم ڈی حکیم عطاء الرحمن اجملی نے کہا کہ نئی نئی بیماریوں کے ساتھ علاج کرنے کی عمدہ راہیں بھی کھل رہی ہیں، ہمیں تندرست سماج بنانے کے لیے معالجے میں معاون نئی نئی کوششیں کرتے رہنا چاہیے۔ اجملی نے کہا کہ ان ڈربک منتخبہ حکیمی ورزشوں کا کورس انتہائی کامیاب ہے، تین ماہ کی آنلاین اور آف لاین ٹریننگ سے حکیمی ورزشوں میں بنیادی تربیت دینے کی صلاحیت آجاتی ہے اور سرکار سے سند لے کر کہیں بھی حکیمی ورزشیوں کی ٹریننگ دینے کا کام کیا جا سکتا ہے، ہندوستان کی کسی بھی ریاست میں کوئی پابندی نہیں ہے۔ قابل اور ماہر حکیموں کے لئے تو بڑے مواقع ہیں، آج پوری دنیا میں، ان ورزشوں کے ماہرین کی بڑی مانگ ہے اور یہ مانگ بڑھتی ہی جارہی ہے۔ اپنے خول سے باہر نکلیں اور نفع اٹھائیں، غور فرمائیں کہ ستاروں سے اگے جہاں اور بھی ہے۔ معلوم ہو کہ ڈاکٹر بدرالاسلام کیرانوی سن 1985 میں یورپ کے ملک اٹلی جا کر وہاں کے ڈاکٹروں کو ٹریننگ دے کر آ چکے ہیں اور پھر مصر اور سعودی عرب وغیرہ کے سرکاری اداروں میں بحیثیت طبیبوں کے استاذ الاساتذہ اور ہند میں بحیثیت ٹریننگ کمشنر خدمات انجام دے چکے ہیں۔‌ ان کی عمر اڑسٹھ سال ہے لہذا اب آپ کی باری ہے۔ حکیمی ورزشوں سے اپنی عمدہ صحت بنائیں اور آم کے آم اور گٹھلیوں کے دام والا نفع اٹھائیں۔

Related posts

وقف ترمیمی بل 2024 کیلئے جاری ملی مہم کو تقویت پہنچانے پرعلماء،ائمہ اور دانشوروں کا زور

Hamari Duniya

گئو کشی کے الزام میں اعظم گڑھ میں دو خواتین سمیت 5 افراد گرفتار

Hamari Duniya

آئی ایس ٹی سی کے ڈیجیٹل مارکیٹنگ کورس میں داخلہ جاری

Hamari Duniya