24.5 C
Delhi
July 19, 2025
Hamari Duniya
علاقائی خبریں

کھام گاؤں(مہاراشٹر): واثق نوید کو’ایڈوکیٹ محمد بہاء الدین مثالی معلم ایوارڈ‘ دینے کا اعلان

Wasiq Naved

کھام گاؤںِ،27ستمبر (نمائندہ)۔

کھام گاؤں شہر کی معروف تعلیمی ، ادبی ، سماجی ، صحافتی شخصیت واثق اللہ خان المعروف واثق نوید کو انکی تعلیمی خدمات کا اعتراف کرتے ہوئے ناندیڑ کی فعال سماجی تنظیم فروغ اردو سوسائٹی نے سن 2023 کے ایڈوکیٹ محمد بہاء الدین مثالی معلم ایوارڈ کا اعلان کیا ہے ۔ اس خبر سے انکے چاہنے والوں میں خوشی پائی جارہی ہے۔
ناندیڑ کی معروف سماجی تنظیم فروغ اردو سوسائٹی ہر سال تعلیمی میدان میں نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے معلمین کی خدمات کا اعتراف کرتے ہوئے انہیں ایڈوکیٹ محمد بہاء الدین مثالی معلم ایوارڈ سے نوازتی ہے ۔ امسال ضلع پریشد اردو مڈل اسکول کنجہرہ کے فعال معلم واثق اللہ خان (واثق نوید) کو انکی تعلیمی خدمات کا اعتراف کرتے ہوئے ” ایڈوکیٹ محمد بہاء الدین مثالی معلم ایوارڈ 2023 ” دینے کا اعلان کیا ہے جسکی اطلاع انہیں فون کے ذریعے دی گئی۔ یہ ایوارڈ گاندھی جینتی کے موقع پر 2 اکتوبر کو ناندیڑ میں اردو گھر میں منعقدہ ایک تقریب میں ریاست کی مشہور تعلیمی ، سماجی ، سیاسی شخصیات کی موجودگی میں دیا جائے گا۔ معلوم رہے اس سے قبل بھی واثق نوید کو سرکاری و غیر سرکاری اداروں کی جانب سے قومی ، ریاستی و ضلعی سطح کے انعامات مل چکے ہیں ۔ ایوارڈ کے اعلان پر انکے دوست احباب ، رشتے داروں اور چاہنے والوں نے انہیں مبارکباد پیش کرتے ہوئے مستقبل کے لیے نیک خواہشات پیش کی ۔

Related posts

پنجاب کے عازمین کے لئے تربیتی اور ٹیکہ کاری کیمپ اختتام پذیر

Hamari Duniya

وحی الہٰی اور آسمانی تعلیمات کے حقیقی سرچشمہ ہیں دینی مدارس:مولانا برکت اللہ امینی

Hamari Duniya

کانگریس کے انتخابی گارنٹی کارڈ کی افواہ کا اثر: 8500 روپے حاصل کرنے کے لیے سیکڑوں خواتین کھاتہ کھلوانے پہنچی۔

کیمور(بہار) میں سینکڑوں خواتین کی لگی بھیڑ سے انتظامیہ کے ہاتھ پاؤں پھولے،افواہ پر توجہ نہ دینے کی اپیل:

Hamari Duniya