14.1 C
Delhi
January 18, 2025
Hamari Duniya
علاقائی خبریں

مسلم نوجوان نے نیٹ میں نمایاں کامیابی حاصل کرکے بہار اور سیتامڑھی کا نام روشن کیا

Mehtab-Ishtiyaq

سیتامڑھی، 14 جون( ایچ ڈی نیوز)۔
شہر سیتامڑھی سے متصل شمال جانب واقع کپرول گاؤں باشندہ مہتاب اشتیاق ابن مولانا مفتی اشتیاق عالم تسلیمی نے نیٹ نیٹ 2023 کے امتحان میں 621 نمبر لاکر نمایاں کامیابی درج کرایا ہے۔اور اپنے گاؤں کے ساتھ پورے ضلع کا نام روشن کیا ہے۔
واضح رہے کہ نیٹ امتحان میں600 پلس نمبرات والے امیدواروں کو سرکاری میڈیکل کالج بآسانی مل جاتا ہے۔ اور امیدوار نیٹ امتحان میں جتنے نمبرات حاصل کرتے ہیں اسی حساب سے ان کا رینک آتاہے اور میڈیکل کالج کے وہ حقدار ہوتے ہیں۔
جس سے ڈاکٹر بننے کے خواہشمند طلبہ پرائیویٹ کالج کے اخراجات کے مقابلے معمولی خرچ پرایم بی بی ایس (ایم بی بی ایس) ڈاکٹر بنتے ہیں۔
اس سال پورے ملک میں منعقد ہونے والے نیٹ امتحان میں 21 لاکھ طلبہ طالبات شریک ہوئے تھے جس میں اچھے رینک سے پاس پچاس ہزار طلبہ ہی سرکاری کالج کے خالی پڑے سیٹوں حقدار ہوں گے۔ باقی دوسرے طلبہ پرائیویٹ کالجوں، دوسرے ملکوں کا رخ کرتے ہیں یا پھر اگلے سال کیلئے نیٹ کی تیاری میں منہمک ہوجاتے ہیں ۔
یہ نیٹ امتحان یوپی ایس سی (یو پی ایس ای) کے بعد ملک کا سب سے بڑا امتحان ماناجاتا ہے۔جس میں اس سال 21 لاکھ طلبہ طالبات شامل ہوئے تھے۔
صحافی مولانا اشتیاق عالم پرائمری اردو اسکول سیتامڑھی نے بتایا کہ میرا لڑکا محمد مہتاب شروع سے ذہین و محنتی رہا ہے اور بچپن ہی سے اس کو ڈاکٹر بننے کا شوق تھا۔اس کی خواہش ہے کہ میں ڈاکٹر بنکر سماج کی خدمت کروں۔ محمد مہتاب نے بتایا کہ اگر انسان پختہ ارادہ کر لے تو کوئی کام مشکل نہیں۔ میری خواہش ہے کہ میں ڈاکٹر بنکر غریب کمزور لوگوں کا مفت علاج کروں۔ محمد مہتاب کے اس کامیابی پر بہت سارے لوگوں نے مبارکباد پیش کی ہے۔
جن میں انجینئر طارق علی خان، ماستر راشد فہمی، سماجی کارکن محمد قمر اختر، محمد گوہر،مولانا رضوان قاسمی، شاداب احمد خان، ریاض احمد خان، ڈاکٹر محمد امجد، قاری امین الرشید، ڈاکٹر محمد فیاض، صحافی محمد ارمان علی، محمد طالب حسین آزاد ودیگر کے نام شامل ہیں۔
ان لوگوں نے کہا کہ ہملوگوں کیلئے یہ کافی خوش آئندبات ہے اس کامیابی پر سب سے پہلے ہملوگ اللہ کا شکر ادا کرتے ہیں اس کے بعد محمد مہتاب اور ان کے والدین کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتے ہیں یقیناً کامیابی کا سہرا انہیں کے سر بندھتا ہے۔
اللہ تعالیٰ سےدعاء ہے کہ اللّہ مہتاب کو دن دگنی رات چوگنی ترقی عطا فرمائے۔ آمین

Related posts

سنجر پور معاملہ : معمولی تنازعہ کو فرقہ وارانہ رنگ دینے والوں سے ہوشیار رہیں عوام

Hamari Duniya

حدیث کے 6 مستند اور مشہور مجموعوں (صحاح ستہ) کی کتابوں کو اسلامی تعلیم سمجھنے میں بنیادی اہمیت حاصل: مولانا عقیل الرحمن

مغربی اتر پردیش کے قدیم دینی ادارہ مفتاح العلوم جلال آباد میں صحیح بخاری کے درس اول کے موقع تقریب کا انعقاد ۔:

Hamari Duniya

تین ریاستوں میں کانگریس کی شکست کی وجہ سے اپنا توازن کھو بیٹھے ہیں بھوپیندر سنگھ ہڈا:سدیش کٹاریہ

Hamari Duniya