26.8 C
Delhi
August 24, 2025
Hamari Duniya
Breaking News قومی خبریں

فساد کی آگ میں جل رہا ہے مہاراشٹر، املنیر شہر میں تشدد کے بعد کرفیو نافذ

املنیر (جلگاوں) ، 10 جون (ایچ ڈی نیوز)۔
مہاراشٹر کے احمد نگر اور کولہاپور کے بعد اب جلگاوں ضلع کے املنیر قصبے میں مذہبی تشدد کی خبریں ہیں۔ املنیر قصبے میں جمعہ کی رات دو گروپوں کے درمیان پرتشدد تصادم کے بعد کرفیو نافذ کر دیا گیا ہے۔ اس کا اطلاق شہر میں ہفتہ کی صبح 11 بجے سے اتوار کی صبح 11 بجے تک ہوگا۔ اتوار کو صورتحال کا جائزہ لینے کے بعد مزید فیصلہ کیا جائے گا۔
سینئر پولیس حکام کے مطابق دو گروپوں کے درمیان پتھراو کا واقعہ جمعہ کی رات املنیر قصبہ کے دگڈی گیٹ علاقے میں پیش آیا۔ معمولی بات پر جھگڑا بعد میں لڑائی میں بدل گیا اور دونوں گروپوں کے درمیان پتھراو شروع ہوگیا۔ کچھ گاڑیوں کو نقصان پہنچا اور تین پولیس اہلکاروں سمیت کچھ شہری زخمی بھی ہوئے۔ جس کے بعد علاقے میں پولیس کی بھاری نفری تعینات کر دی گئی۔
جمعہ کی رات 10 بجے املنیر شہر کے جنجرگلی ، جونا پاردھی واڈا اور صراف بازار علاقوں میں دو گروپوں کے درمیان زبردست پتھراو ہوا۔ یہ علاقہ تجارتی علاقہ ہونے کی وجہ سے واقعہ کے بعد سے تاجروں میں خوف و ہراس پھیل گیا ہے۔ پرتشدد تصادم کی اطلاع ملتے ہی سب ڈویڑنل پولیس آفیسر سنیل نندوالکر ، اے پی آئی راکیش سنگھ پردیشی کی رہنمائی میں پولیس اہلکار موقع پر پہنچ گئے۔ پولیس نے بروقت مداخلت کرتے ہوئے معاملہ کو ختم کرایا۔ پولیس نے پتھراو کرنے والے 32 نوجوانوں کو حراست میں لے کر کارروائی شروع کر دی ہے۔

Related posts

عالمی یومِ خواتین پرحیدرآبادکی پہلی مسلم خاتون پائلٹ سلوی فاطمہ مریم مرزاکی محلہ لائبری پہنچیں

Hamari Duniya

عوام کے بنیادی مسائل پر سنجیدگی سے توجہ دے مرکزی حکومت،مرکزی مجلس شوریٰ، جماعت اسلامی ہند کے اجلاس میں قرار داد منظور 

Hamari Duniya

بی جے پی اقلیتی مورچہ کے صدر جمال صدیقی نے پورٹ بیلیر میں مجاہد آزادی مولانا علامہ فضل حق خیرآبادی کی درگاہ پر حاضری دی

Hamari Duniya