33.7 C
Delhi
July 14, 2025
Hamari Duniya
Breaking News قومی خبریں

کھاپ پنچایت میں پہلوانوں نےایک اور دھمکی دے دی، کیا جھکے گی مرکزی حکومت

Wrestlers

سونی پت ، 10 جون (ایچ ڈی نیوز)۔
ریسلنگ ایسوسی ایشن کے صدر برج بھوشن شرن کے خلاف احتجاج کرنے والے پہلوانوں نے اعلان کیا ہے کہ وہ 15 جون تک کارروائی کا انتظار کریں گے اور 16 جون کو اپنی اگلی حکمت عملی کا اعلان کرتے ہوئے اپنی جدوجہد کا دوبارہ آغاز کریں گے۔
پہلوانوں نے ہفتہ کو ان کی حمایت میں ایک مہاپنچایت کا اہتمام کیا۔ جس میں پہلوانوں ، کسانوں ، کھاپ اور ملازم تنظیموں کے نمائندوں نے شرکت کی۔ ساکشی ملک اور بجرنگ پونیا نے کھاپ کے نمائندوں کو وزیر داخلہ امت شاہ اور وزیر کھیل انوراگ ٹھاکر کے ساتھ ہونے والی میٹنگ کے بارے میں آگاہ کیا۔ پہلوانوں نے کہا کہ حکومت برج بھوشن کو گرفتار کرنے کو تیار نہیں ہے۔ بجرنگ نے کہا کہ مرکز نے 15 جون تک کا وقت لیا ہے۔ اگر کوئی کارروائی نہیں کی گئی تو برج بھوشن کی گرفتاری کے لیے ایک اور دھرنا دیا جائے گا۔
ساتھ ہی ساکشی ملک نے کہا کہ ہمیں مسلسل دھمکی آمیز کالز موصول ہو رہی ہیں۔ سمجھوتہ کرنے کا کہا جا رہا ہے،ورنہ سارا کیرئیر ختم ہو جائے گا۔ جب کہ ہم پہلے دن سے ہم یہی کہہ رہے ہیں کہ برج بھوشن کو حراست میں لیا جائے۔ اگر وہ باہر رہے گا تو دوسروں پر دباو پڑے گا۔ پوکسو ایکٹ والی لڑکی ٹوٹ چکی ہے۔ آہستہ آہستہ مزید لڑکیاں ٹوٹ جائیں گی۔ ہم ایشین گیمز تبھی کھیلیں گے جب یہ سارا مسئلہ حل ہو جائے گا۔
ونیش پھوگاٹ کے آج کی مہاپنچایت میں شرکت نہ کرنے پر ساکشی نے کہا کہ وہ یہ واضح کرنا چاہتی ہوں کہ ہم سب ایک ہیں۔ میں ، بجرنگ اور ونیش ہم ایک ہیں اور ایک رہیں گے۔ ونیش کے نہ آنے کی کچھ اور وجوہات ہیں۔ کچھ تحقیقات جاری ہیں جن میں رہنا ضروری ہے۔

Related posts

دنیا بھر میں سالِ نو کا شاندار استقبال، دیکھیں سال نو کے جشن کی خوبصورت تصاویر

Hamari Duniya

بنگلہ دیش میں حج کیلئے کیوں نہیں جانا چاہتے ہیں لوگ، کیا ہے وجہ؟

Hamari Duniya

ایک بار پھر دہلی میں شرپسندوں نے اسد الدین اویسی کی رہائش گاہ پرکیا پتھراو،اویسی کا فوری کارروائی کا مطالبہ

Hamari Duniya