29.4 C
Delhi
August 21, 2025
Hamari Duniya
Breaking News قومی خبریں

مہاراشٹر میں شدید بارش ،عوام پریشان، کئی اضلاع میں اسکول بند

Maharashtra Heavy Rainfall

ممبئی ، 22 جولائی (ایچ ڈی نیوز )۔

Maharashtra heavy rainfall
مہاراشٹر کے کئی اضلاع میں پیر کی صبح سے ہونے والی موسلادھار بارش کی وجہ سے لوگ پریشان ہو گئے ہیں۔ بارش کے پیش نظر نئی ممبئی، ناگپور، گڈچرولی سمیت کئی اضلاع کے اسکولوں میں عام تعطیل کا اعلان کیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ کئی اضلاع میں موسلادھار بارش کی وجہ سے ندیوں کی سطح آب میں اضافہ ہوا ہے اور سیلاب جیسی صورتحال پیدا ہوگئی ہے۔محکمہ موسمیات نے رائے گڑھ، رتناگیری، سندھو درگ، سانگلی، کولہاپور، ستارہ، پالگھر، تھانے کے کچھ حصوں، گڈچرولی، چندر پور، بھنڈارا، گونڈیا، ناگپور، امراوتی اور واشیم اضلاع میں موسلادھار بارش کی وارننگ دی ہے۔ ممبئی میں محکمہ موسمیات نے یلو الرٹ کا اعلان کیا ہے، جس کی وجہ سے شہر میں آج صبح سے وقفے وقفے سے موسلادھار بارش ہو رہی ہے۔ جس کی وجہ سے نشیبی علاقے پانی میں ڈوب گئے ہیں اور اس سے سڑکوں کی آمدورفت متاثر ہو رہی ہے۔ بارش کی وجہ سے سینٹرل، ہاربر اور ویسٹرن ریلوے کی لوکل سروسز سست رفتاری سے چل رہی ہیں۔
کولہاپور ضلع میں گزشتہ دو دنوں سے ہو رہی موسلادھار بارش کی وجہ سے کئی آبی ذخائر بھر گئے ہیں۔ ان آبی ذخائر والے علاقوں میں انتظامیہ کو تیار رکھا گیا ہے۔ ساتھ ہی سیاحتی علاقوں میں سیاحوں سے محتاط رہنے کی اپیل کی گئی ہے۔ بھنڈارا ضلع میں گزشتہ دو دنوں سے موسلادھار بارش ہو رہی ہے اور سڑکیں اور نشیبی علاقے پانی میں ڈوب گئے ہیں۔ یہاں بھی لوگوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔ شہریوں کے گھروں میں بھی پانی داخل ہو گیا۔ محکمہ موسمیات نے آج بھنڈارا ضلع میں ریڈ الرٹ کا اعلان کیا ہے اور احتیاطی اقدام کے طور پر ضلع کلکٹر یوگیش کمبھیجکر نے اسکولوں اور کالجوں میں تعطیل کا اعلان کیا ہے۔
رتناگیری ضلع میں جگبوڈی ندی خطرے کے نشان کو عبور کرنے کے بعد شہریوں کو الرٹ پر رکھا گیا ہے۔ سانگلی کی تحصیل شرالہ میں ورنا ندی میں طغیانی آ گئی ہے اور تحصیل شیرالہ کے ایٹ وڑے خورد میں پل پانی میں ڈوب گیا ہے۔ پل پر پانی کی وجہ سے انتظامیہ نے اس مقام پر پل کو ٹریفک کے لیے بند کر دیا ہے۔ جس کی وجہ سے شرالہ اور کولہاپور اضلاع کا قریبی رابطہ ٹوٹ گیا ہے۔ مغربی اور شمالی مہاراشٹر میں بارش کی وارننگ جاری کی گئی ہے۔ ناسک، نندربار، دھولے جلگاو¿ں اضلاع میں بارش کا یلو الرٹ جاری کیا گیا ہے۔

Related posts

Rahmani30: رحمانی 30 کے طالب علم تابش رضا ( گریڈیہہ، جھارکھنڈ) نے آئی ایس آئی-دہلی کے پروقار مقابلہ جاتی امتحان میں کامیابی کا پرچم لہرایا

Hamari Duniya

مولانا آزاد کی علمی خدمات علوم اسلامی کے طلبہ کےلئے مشعل راہ:پروفیسر سید شاہد علی

Hamari Duniya

بھارت کے خلائی شعبے کا کھولا جانا،نئے افق تک رسائی کی کامیاب کوشش

Hamari Duniya