33.7 C
Delhi
July 14, 2025
Hamari Duniya
Breaking News بین الاقوامی خبریں

اسرائیل کے فضائی حملوں میں 4 ایرانی فوجی شہید ہوئے، ایرانی فوج کی تصدیق

Iranian soldiers

تہران،27اکتوبر۔ اسرائیلی فوج کے فضائی حملوں میں ایران نے 4 فوجیوں کی شہادت کی تصدیق کردی۔ایرانی فوج کا کہنا ہے کہ اسرائیل کے فضائی حملوں میں 4 ایرانی فوجی شہید ہوئے، ایئر ڈیفنس نے کامیابی سے اسرائیلی حملے کو ناکام بنایا، اسرائیلی حملے میں کچھ مقامات پر محدود نقصان پہنچا۔ایرانی وزارت خارجہ نے اپنے بیان میں کہا کہ اسرائیلی جارحیت کیخلاف دفاع کا حق رکھتےہیں، متعدد فوجی مراکز کے خلاف اسرائیلی جارحانہ اقدام عالمی قوانین اور اقوام متحدہ کے چارٹر، سالمیت اور قومی خود مختاری کی خلاف ورزی ہے، اس کی شدید مذمت کرتے ہیں۔
وزارت خارجہ نے کہا کہ ایران اقوام متحدہ کے چارٹر کے آرٹیکل 51 کے تحت غیر ملکی جارحیت کے خلاف اپنے دفاع کا حقدار اور پابند ہے۔ قابض اسرائیلی حکومت کے جارحانہ اقدام کی مذمت کرنے والے خطے اور دیگر تمام امن پسند ممالک کی کوششوں کو سراہتے ہیں۔
ہندوستھان سماچار

Related posts

یوپی میں ’انڈیا‘ کا جلوہ ، ضمنی الیکشن میں تیزی سے دوڑ رہی ہے سائیکل

Hamari Duniya

ملک کے پہلے وزیر تعلیم مولانا ابوالکلام آزاد کو ان کی 135 ویں یوم پیدائش پر یاد کیاگیا

Hamari Duniya

بی جے پی کے ساتھ کوئی سمجھوتہ کسی بھی سطح پر نہیں ہوگا: راہل گاندھی

Hamari Duniya