22.1 C
Delhi
October 21, 2025
Hamari Duniya
علاقائی خبریں

مدرسہ اسلامیہ مخزن العلوم میں قرأتِ قرآن کریم کے مسابقہ کا انعقاد

Musabiqa Quran

سنت کبیر نگر، 17 ستمبر(ایچ ڈی نیوز)۔

مدرسہ اسلامیہ مخزن العلوم تعلیم و تربیت کے حوالے سے علاقے کے مدارس میں نمایاں و امتیازی مقام رکھتا ہے مدرسہ ھذا میں دین کی نشرواشاعت تعلیم و تعلم کے حوالے سے بچوں میں عمدہ صلاحیت و استعداد پیدا کرنے کے لئے مختلف شعبوں میں بھر پور محنت کی جاتی ہے اس کے لئے ہر جمعرات کو بعد نمازِ مغرب ہفتہ واری پروگرام کا انعقاد ہوتا ہے جس میں طلبہ اپنی تیار کردہ تلاوت، حمد ونعت، اور تقریر پیش کرتے ہیں
طلبہ کے لب و لہجے کی ادائیگی حروف اور تجوید کی باریکیوں پر درک و مہارت پیدا کرنے کے لیے مدرسہ میں مستقل دو مشاق قاری مختلف اوقات میں طلبہ پر محنت کرتے رہتے ہیں دینی تعلیم کو عام کرنے اور فن تجوید کی ترقی وترویج اور قرآن کریم کی صحیح تلاوت کا شوق پیدا کرنے کی غرض سے مدرسہ کںٔی سالوں سے کوشاں ہے۔

اسی ضمن میں 27 صفر المظفر 1445ھ مطابق 14ستمبر 2023 بروز جمعرات حفظ قرآن کریم کے دوسرے مسابقے کا اہتمام مدرسہ ہذا کی مسجد میں کیا گیا گزشتہ مسابقہ کی طرح اس مسابقہ میں بھی مدرسہ ہذا کے 21 طلباء نے حصہ لیا حصہ لینے طلباء نے اپنی قابلیت کے جوہر دکھائے مسابقہ میں اول پوزیشن صہیب احمد بن شمیم احمد
دوم پوزیشن افروز عالم نیپالی بن آس الدین و محمد افروز بن محمد یعقوب سوم پوزیشن، عبد الحسیب بن عبد الوحید، و محمد کامل بن حافظ محمد سالم، و محمد عارف بن رضا حسین نے حاصل کی ،،حکم،، مولانا وقاری حفیظ الرحمٰن صاحب قاسمی نے طلباء کی کارکردگی کی بنیاد پر نمبرات دئےجس کی بنا پر ان کی پوزیشن کا فیصلہ کیا گیا نتائج کے بعد مدرسہ ہذا کے صدر المدرسین مولانا قمرالزماں صاحب ندوی ونمائندہ پردھان افلاک احمد ودیگر مدرسہ کے اراکین کے ہاتھوں انعامات تقسیم کںٔے گںٔےحکم صاحب اور مولانا ندوی نے اساتذہ و طلباء کو مبارکباد پیش کی اور دعائیہ کلمات سے نوازا۔ تقریب کا آغاز تلاوتِ کلام الٰہی سے ہوا اور اخیر میں مولانا نے عظمت قرآن پر خطاب فرمایا، اس پر مسرت موقع پر مدرسہ کے جملہ اساتذہ و چند اراکین موجود رہے۔

Related posts

مظفر نگر؛سماج وادی پارٹی کا پیدل مارچ لکھنؤ کے لیے روانہ

ایس پی رہنماؤں نے مظفر نگر سے ہری جھنڈی دکھا کر کیا روانہ:

Hamari Duniya

بہار میں اویسی کے پارٹی کو شدید دھچکا، کئی لیڈروں نے پارٹی کو کہا الوداع

Hamari Duniya

راجستھان میں ایک بار پھر کانگریس کی جیت کو یقینی بنانے کا مطالبہ

Hamari Duniya