شاہ رخ خان کی فلم ’جوان‘7 ستمبر کو ریلیز کے پہلے دن سے ہی باکس آفس پر دھوم مچا رہی ہے۔ کئی ریکارڈ توڑنے کے بعد اب اس فلم کی دسویں دن کی کمائی کے اعداد و شمار سامنے آگئے ہیں۔ اس فلم نے اب تک ملک میں 440.48 کروڑ اور دنیا بھر میں 735.02 کروڑ روپے کی کمائی کی ہے۔شاہ رخ کے مداح اس فلم کو دیکھنے کے لیے جوق در جوق آرہے ہیں۔
اس فلم کے ایکشن ، اداکاروں کا کام ، گانے ، کہانی ، ڈائیلاگ سب کو بہت اچھا رسپانس مل رہا ہے۔ فلم نے ریلیز کے پہلے ہی دن 100 کروڑ روپے کا ہندسہ عبور کر لیا تھا اور 10ویں دن بھی فلم نے زبردست کمائی کی ہے۔ جمعہ تک فلم نے بھارت سے 400 کروڑ روپے سے زیادہ کا بزنس کیا تھا۔ جوان10دن کے اندار 400 کروڑ کا ہندسہ عبور کرنے والی پہلی فلم بن گئی ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق فلم نے ہفتہ کو 31.50 کروڑ روپے کما ئے ہیں۔ اس فلم نے اب تک ملک میں 440.48 کروڑ روپے اور دنیا بھر میں 735.02 کروڑ روپے کی کمائی کی ہے۔ اب سوال یہ ہے کہ کیا شاہ رخ خان کی فلم ’جوان‘پربھاس کی’باہوبلی‘ کا ریکارڈ توڑ پائے گی ، اس پر سب کی نظریں ہیں۔