29.4 C
Delhi
August 21, 2025
Hamari Duniya
Breaking News کھیل

لکھنؤ کے گیند بازوں نے پلٹ دی بازی، راجستھان نے گھٹنے ٹیک دیئے

Avesh Khan

جے پور، 19 اپریل(ایچ ڈی نیوز)۔

جے پور میں کھیلے جارہے آئی پی ایل کے ایک مقابلے میں لکھنؤ سپرجائنٹس  نے گیند بازوں کی شاندار کارکردگی کے دم پر 154 رنوں کے ہدف کا   میزبان راجستھان رائلس کو اس کے گھر میں تعاقب کرنے سے روک دیا اور سنسنی خیز مقابلے میں 10 رنوں سے شکست دے دی۔  لکھنؤ سپرجائنٹس نے پہلے بلے بازی  کرتے ہوئے مقررہ20 اوور میں 7 وکٹ کے نقصان پر 154 رنوں کا ہدف راجستھان رائلس کے سامنے رکھا تھا۔ حالانکہ راجستھان رائلس کے سلامی بلے بازوں نے شاندار آغاز کیا اور پہلے وکٹ کیلئے 87 رنوں کی شراکت داری کرتے ہوئے میچ پر پوری طرح سے راجستھان کی پکڑ کو مضبوط کردیا۔ لیکن بعد کے بلے باز جم کر نہیں کھیل سکے اور پوری ٹیم 20 اوور میں پانچ وکٹ پر صرف 144 رن ہی بناسکی۔

اویس خان نے تباہ کن گیند بازی کرتے ہوئے راجستھان کے بلے بازوں کو رن بنانے کا کوئی موقع نہیں دیا۔ اپنے چار اوور کے اسپیل میں انہوں نے صرف 25 رن دے کر تین کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔ جبکہ اسٹونس نے 2 بلے بازوں کو آؤٹ کیا۔

Related posts

آل انڈیا یونانی طبّی کانگریس کے زیراہتمام بٹلہ ہاﺅس میں 67 واں مفت یونانی میڈیکل کیمپ منعقد

Hamari Duniya

اس کھلاڑی نے یوپی کے گیند باز کو ایک اوور میں جڑ دیئے 7 چھکے

Hamari Duniya

کعبة اللہ کی حدود حطیم میں نوافل ادائیگی کیلئے اوقات مقرر

Hamari Duniya