33.9 C
Delhi
August 20, 2025
Hamari Duniya
Breaking News قومی خبریں

لالو یادو نے وزیراعظم اور بی جے پی کے لیڈروں کو یہ کیا کہہ دیا

Lalu Yadav

پٹنہ، 8 مئی (ایچ ڈی نیوز)۔

راشتریہ جنتادل کے سربراہ لالو پرساد یادو نے منی پور تشدد کو لے کر مرکزی حکومت کو نشانہ بنایا ہے۔ اس کے ساتھ انہوں نے جموں و کشمیر میں بہادر فوجیوں کی شہادت اور ملک میں چین کی دراندازی پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔ آر جے ڈی سپریمو اور بہار کے سابق وزیر اعلی لالو یادو نے ٹویٹ کیا کہ منی پور جل رہا ہے۔ ہمارے بہادر سپاہی جموں و کشمیر میں شہادتیں دے رہے ہیں لیکن وزیر اعظم اور وزیر داخلہ الیکشن کی مہم میں مصروف ہیں۔ طنز کرتے ہوئے انہوں نے مزید لکھا کہ میڈیا کے بنائے ہوئے ان لوگوں نے جمہوریت، ہم آہنگی، انتخابی سیاست اور اپنے عہدے کے وقار کو مکمل طور پر تار تارکردیا ہے۔

لالو یادو نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ جموں و کشمیر میں ہمارے بہادر سپاہی شہید ہوئے، منی پور جل رہا ہے، چین ہمارے ملک میں داخل ہو رہا ہے، طلبا، نوجوان، ملازمین، تاجر، کھلاڑی تکلیف میں ہیں، گجرات سے 5 سال میں 40 ہزار خواتین غائب ہوئیں، لیکن وزیر اعظم اور وزیر داخلہ انتخابی مہم میں مصروف ہیں اور ملک بدامنی کا شکار ہے، میڈیا کے بنائے ہوئے ان لوگوں نے جمہوریت، ہم آہنگی، انتخابی سیاست اور عہدے کے وقار کو تار تار کردیا ہے۔

واضح ہو کہ منی پور کے دارالحکومت امپھال میں قبائلیوں نے 3 مئی کو یکجہتی مارچ نکالا تھا۔ اس کے بعد سے ریاست میں بڑے پیمانے پر تشدد پھوٹ پڑا۔ حالات ایسے بن گئے کہ فسادیوں کو دیکھتے ہی گولی مارنے کا حکم دے دیا گیا۔ ماحول بدستور کشیدہ ہے اور اب تک 54 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ وہیں 20 ہزار سے زائد افراد بے گھر ہوگئے ہیں۔ دوسری جانب جموں میں حالیہ شدت پسندانہ حملے میں فوج کے کئی جوان ہلاک ہوئے ہیں، جس کے لیے لالو یادو نے مرکزی حکومت کو گھیرے میں لے رکھا ہے۔ اس سے قبل جے ڈی یو کے قومی صدر للن سنگھ نے بھی منی پور تشدد کو لے کر مرکزی حکومت کی لاپرواہی پر تنقید کی تھی۔

Related posts

دنیا بھر میں شاہ رخ خان کے فلم جوان کی دھوم، کمائے اتنے کروڑ

Hamari Duniya

اردو کے مستند محقق،مصنف ،افسانہ نگار ،استاذ الاساتذہ پروفیسر ابن کنول کا انتقال

Hamari Duniya

بالی ووڈ کے کھلاڑی نے اپنی اہلیہ کو خاص انداز دی یوم پیدائش کی مبارکباد

Hamari Duniya