October 21, 2025
Hamari Duniya
علاقائی خبریں

نائب صدر جمعیۃ علماء یوپی مفتی اشفاق احمد اعظمی کا دارالعلوم فیض محمدی میں والہانہ استقبال

Jamiat Ulama-e Hind

 لکشمی پور مہراج گنج، 30 جنوری: ممتاز عالم دین وجمعیۃ علماء یوپی کے نائب صدر مفتی اشفاق احمد اعظمی کا دارالعلوم فیض محمدی ہتھیا گڑھ میں ورود مسعود کے موقع پروالہانہ استقبال کیا گیا، اساتذہ وطلبہ نے قطار در قطار کھڑے ہوکر خوش آمدید کہتے ہوئے موصوف کی گلپوشی کی، بعدہ ایک خصوصی نشست کے دورا ن د ارالعلوم فیض محمدی کے سربراہ اعلیٰ مولانا قاری محمد طیب قاسمی کی ایماء پر مہتمم ادارہ مولانا محی الدین قاسمی ندوی نے تعلیمی وملی خدمات کے اعتراف میں ضلعی جمعیت ودارالعلوم فیض محمدی کی جانب سے موصوف کو مومنٹو پیش کیااور کہا کہ مفتی اشفاق احمد اعظمی جمعیۃ علماء ہند کا ایک معتبر ومقبول ترین چہرہ ہیں، یہی وجہ ہے کہ انہوں نے کئی دہائیوں سے تعلیمی وتصنیفی مشغولیات کے ساتھ ساتھ ملت وانسانیت کی خدمت کے لئے جمعیۃ علماء ہند کے پلیٹ فارم کو چناہے اور پورے استقلال وجواں مردی کے ساتھ اپنے جمعیتی قائدین کے شانہ بشانہ وہ عظیم وگراں خدمات انجام دے رہے ہیں، جس کی تعریف اپنوں کے ساتھ غیر بھی ببانگ دہل کرتے ہیں۔
آپ کی باکمال شخصیت پر دارالعلوم دیوبند اور امارت شرعیہ ہند کو بھی ناز ہے، اس وقت موصوف اپنے ادارہ کی مسؤلیت کے ساتھ ، رابطہ مدارس اسلامیہ عربیہ مشرقی زون 2۔ کے صدر ہیں اور امارت شرعیہ ہند یوپی کے نائب صدر بھی ہیں۔موصوف نے ہمیشہ قوم وملت کے تحفظ اور ملک کی سا لمیت کے لئے ، ماضی میں بھی کام کیا ہے ،اور اب بھی پور ے مشرقی اترپردیش میں مدارس اسلامیہ کو مربوط کرنے اور اجتماعی امتحانی شکل دینے کے لئے کوشاں ہیں، مذکورہ خیالا ت کا اظہار دارالعلوم فیض محمدی کے مہتمم مولانا محی الدین قاسمی ندوی نے موصوف کے استقبال کے موقع پر کیا۔
استقبال کے موقع پر مفتی احسان الحق قاسمی، مولانا محمد سعید قاسمی، مولانا محمد صابر نعمانی، مولانا وجہ القمر قاسمی، ڈاکٹر محمد اشفاق قاسمی، مولانا ظل الرحمان ندوی، مولانا محمد یحیٰ ندوی، مولانا شکراللہ قاسمی، حافظ وسیم احمد ، قاری محمد وسیم ، مولانا محمد قیصر فاروقی، ماسٹر جمیل احمد ، ماسٹر جاوید احمد، ماسٹر محمد عمر خان ، ماسٹر صادق علی، ماسٹر فیض احمد وغیرہ موجود تھے۔

Related posts

مدرسہ ام سلمہ للبنات سکٹیا نیا ٹولہ میں سالانہ امتحان کے نتائج وتقسیم انعامات کا پروگرام منعقد ہوا

Hamari Duniya

الہ آباد کتاب میلہ میں ڈاکٹر اجے مالویہ کی کتاب’آو اردو سیکھیں‘ کا رسم اجراء اور مشاعرہ

Hamari Duniya

مہاراشٹر اسٹیٹ وقف بورڈ زمین کے سیکنڈ سروے میں دھاندلی کا الزام

Hamari Duniya