17.1 C
Delhi
December 11, 2024
Hamari Duniya
علاقائی خبریں

مدرسہ ام سلمہ للبنات سکٹیا نیا ٹولہ میں سالانہ امتحان کے نتائج وتقسیم انعامات کا پروگرام منعقد ہوا

Madarsa Umme Salma

ارریہ،04مارچ(ایچ ڈی نیوز)۔
آج بتاریخ 3مارچ 2024 بروز اتوار مدرسہ ام سلمہ للبنات سکٹیا نیا ٹولہ، بٹراہا ،ارریہ، بہار میں سالانہ امتحان کے نتائج وتقسیم انعامات کا پروگرام زیر صدارت فضیلة الشیخ جناب حسین احمد سلفی چیئرمین ام سلمہ ایجوکیشنل اینڈ ویلفیئر ٹرسٹ منعقد ہوا۔ اس پروگرام کی شروعات حافظ فیاض کے تلاوت قرآن کریم سے ہوئی، پھر حمد باری پیش کی گئی۔بعد ازاں ہندی، انگریزی و عربی میںتقاریر بچیوں کے ذریعہ پیش کیا گیا۔ پروگرام میں علاقہ کے لوگ کثیر تعداد میں شریک ہوئے۔
مہمان خصوصی کے طور پر فضیلة الشیخ جناب حافظ عبد الرحیم ندوی، فضیلہ الشیخ تنویر عالم اثری ، حاجی عبد القیوم صاحب بھلوا۔جے کے انجم چندہ موہن ، فضیلة الشیخ ظہیر الدین فیضی ، احسان انصاری ،مولانا سیف الحق فیضی، مولانا عبدالحمید سلفی کے علاوہ بہت سارے لوگ شریک ہوئے اورمدرسہ ہذا میں پڑھنے والے طالبات کے سرپرست بھی کافی تعداد میں شریک ہوئے۔

پروگرام میں تمام اساتذہ کرام مولانا شرافت مدنی، مولانا مفیض الدین سلفی ،مولانا حنیف فیضی ،مولانا مرشد عالم قاسمی، ماسٹر مشتاق احمد،مصلح الدین عالیاوی،علی جان ندوی ،قربان انصاری، عبد المنان انصاری، اقیم الدین انصاری ،محرم انصاری، سردار طیب انصاری ،صدر مدرسہ اشتیاق انصاری اور تمیز الدین انصاری وغیرہ بھی شریک پروگرام ہوئے۔صدر مجلس نے تمام گارجین و مہمانان خصوصی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے تمام بچیوں کے درمیان مہمانان خصوصی کے دست مبارک سے انعامات تقسیم کروایا اور ان کے شکریے کے ساتھ پروگرام کے اختتام ہوا اور سالانہ چھٹی کا بھی اعلان کیا گیا۔

Related posts

نومنتخب چیئرمین اور ممبران کی حلف برداری تقریب کا انعقاد

Hamari Duniya

كلية الصديقة الاسلامية للبنات لكهنؤ میں تقریب ختم صحیح البخاری، تعلیمی مظاہرہ اوراجلاس عام بحسن وخوبی اختتام پذیر

Hamari Duniya

کمسن بچوں نے روزہ رکھ کر روزہ خوروں کو دیا سبق

Hamari Duniya