33.9 C
Delhi
August 20, 2025
Hamari Duniya
Breaking News کھیل

آئی پی ایل 2025 کا مکمل شیڈول جاری، پہلے میچ میں یہ ٹیمیں ہوں گی آمنے سامنے ، 22 مارچ کو ہوگاپہلامقابلہ

نئی دہلی، 16فروری ۔ انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) 2025 سیزن کا مکمل شیڈول اتوار کے روز جاری کر دیا گیا۔ افتتاحی میچ 22 مارچ کو کولکاتا کے ایڈن گارڈنز میں دفاعی چیمپئن کولکاتا نائٹ رائیڈرز (کے کے آر ) اور رائل چیلنجرز بنگلور ( آر سی بی ) کے درمیان کھیلا جائے گا۔ دوسرا بڑا میچ 23 مارچ کو ممبئی انڈینز (ممبئی ) اور چنئی سپر کنگز (سی ایس کے ) کے درمیان چنئی میں شام 7.30 بجے سے کھیلا جائے گا۔ فائنل 25 مئی کو ایڈن گارڈنز، کولکاتا میں ہوگا۔
آئی پی ایل 2025 کے سیزن میں ان 10 ٹیموں کے درمیان 65 دنوں میں فائنل سمیت کل 74 میچ کھیلے جائیں گے۔ جس میں کل 12 ڈبل ہیڈر میچز کھیلے جائیں گے۔ یہ تمام ڈبل ہیڈرز صرف ہفتہ اور اتوار کو ہوں گے۔ آئی پی ایل کے تمام میچز ہندوستان میں ہی 13 مقامات پر ہوں گے۔ دوپہر کے میچ 3.30 بجے سے کھیلے جائیں گے جبکہ شام کے میچ 7.30 بجے شروع ہوں گے۔
واضح ہو کہ آئی پی ایل 2024 کا سیزن بھی بہت دلچسپ رہاتھا۔ اس میں کولکاتا نائٹ رائیڈرز (کے کے آر ) نے فائنل میچ میں سن رائزرز حیدرآباد (ایس آر ایچ ) کو شکست دے کر خطاب جیت لیا تھا۔

Related posts

اکھلیش یادو بی جے پی پر برس پڑے، کہا ریاست کو کئی دہائیوں پیچھے دکھیل دیا

Hamari Duniya

دنیا بھر میں سالِ نو کا شاندار استقبال، دیکھیں سال نو کے جشن کی خوبصورت تصاویر

Hamari Duniya

مشاعرہ: دیکھ کر آپ مجھ کو حیران ہیں کیوں، خود غزل پیش کرنے غزل آئی ہے۔ دانش غزل

امام محمود ناصرالدین شہید سبزواری کے 858ویں عرس کے موقع پرجھنجھانہ میں آل انڈیا مشاعرہ کا انعقاد:

Hamari Duniya