30.1 C
Delhi
June 23, 2025
Hamari Duniya
کھیل

یہ نوجوان دھماکہ خیز بلے باز چیمپئنز ٹرافی کے بعد اب رنجی ٹرافی سے باہر

Yashaswi Jaiswal

ناگپور، 16 فروری۔ممبئی کے اوپنر یشسوی جیسوال ٹخنے کی چوٹ کی وجہ سے پیر کے روز سے ودربھ کے خلاف شروع ہونے والے رنجی ٹرافی سیمی فائنل سے باہر ہو گئے ہیں۔ یشسوی جیسوال کو اس ہفتے کے آخر میں ٹریننگ کے دوران بائیں ٹخنے میں چوٹ لگ گئی تھی۔ اب وہ نیشنل کرکٹ اکیڈمی (این سی اے) بنگلورو جائیں گے۔ ممبئی کی ٹیم کو جیسوال کی جگہ ٹیم میں کسی دوسرے کھلاڑی کو شامل کرنے کے بارے میں نہیں بتایا گیا ہے۔
ہندوستانی ٹیسٹ ٹیم کے باقاعدہ رکن جیسوال نے حال ہی میں انگلینڈ کے خلاف اپنا ون ڈے ڈیبیو کیا تھا۔ انہیں وراٹ کوہلی کی جگہ ٹیم میں شامل کیا گیا تھا۔ جیسوال اس سے قبل ہندوستان کے افتتاحی چیمپئنز ٹرافی اسکواڈ میں تھے، لیکن آخر کار ان کی جگہ ورون چکرورتی کو ٹیم میں شامل کر لیا گیا۔ دوبے اور جیسوال کا نام چیمپئنز ٹرافی کے لیے ہندوستان کے نان – ٹریولنگ ریزرو میں رکھا گیا ہے اور ضرورت پڑنے پر وہ دبئی کا سفر کر سکتے ہیں۔
اس کے بعد جیسوال ممبئی کے لیے رنجی ٹرافی کا سیمی فائنل کھیلنے جا رہے تھے لیکن اب وہ اس سے بھی محروم ہو گیے ہیں۔ ٹیم میں اجنکیا رہانے، سوریہ کمار، شیوم دوبے اور شاردول ٹھاکر جیسے مشہور کھلاڑی ہیں۔ قابل ذکر ہے کہ کل ہونے والے سیمی فائنل میں ممبئی کا مقابلہ ودربھ سے ہوگا۔

Related posts

بارش نے بھارت کے جیت کی امیدوں پر پانی پھیر دیا، پھر بھی بھارت کی برتری قائم

Hamari Duniya

ممبئی انڈینز نے عالمی کرکٹ میں اپنی شناخت بنانے کیلئے بنائی سینٹرل ٹیم، ظہیر اور مہیلا جے وردھنے کو ملی جگہ

Hamari Duniya

آج ٹی سی ایل کا پانچواں سنڈے شان دار میچوں کے ساتھ ختم ہوا

Hamari Duniya