24.1 C
Delhi
October 20, 2025
Hamari Duniya
Breaking News بین الاقوامی خبریں

کویت آتشزدگی اپڈیٹس: آتشزدگی میں مہلوکین کی لاشوں کے ساتھ آئی اے ایف کا طیارہ جلد ہی کیرالہ پہنچے گا

کویت میں گزشتہ دنوں ایک عمارت میں آتشزدگی سے 45 ہندوستانیوں سمیت 49 افراد کی موت ہوگئی تھی:

کوچین بین الاقوامی ہوائی اڈے پر تیاریاں جاری ہیں۔ ایمبولینسیں ہر ایک کی لاش کو متعلقہ آبائی جگہ لے جانے کے لیے تیار ہیں۔

کویت /نئی دہلی:14جون (ایجنسیاں)کویت میں آتشزدگی کے متاثرین بھارتیوں کی لاشیں جلد ہی کوچین انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر پہنچیں گی۔واضح رہے کہ کویت میں گزشتہ دنوں ایک عمارت میں آتشزدگی سے 45 ہندوستانیوں سمیت 49 افراد کی موت ہوگئی تھی ۔آج ہندوستانی فضائیہ کا ایک طیارہ ہلاک شدگان کی باقیات کو ملک واپس لا رہا ہے،جن کی پہچان کرنا مشکل ہے ان کا ڈی این اے کے ذریعے پتہ لگا کر لواحقین کو سونپ دیا جائے گا ۔یہ جیٹ طیارہ جلد ہی کیرالہ پہنچ جائے گا ،کیونکہ مرنے والوں میں سے 23 کا تعلق مذکورہ ریاست سے ہے۔ کوچین بین الاقوامی ہوائی اڈے پر ایمبولینس اور پولیس فورس کو تعینات کیا گیا ہے۔ اس کے بعد پرواز وہاں سے دہلی کے لیے روانہ ہوگی۔افسران کا کہنا ہے کہ کویت کی عمارت میں آتشزدگی کے شکار افراد کی نعشوں کووصول کرنے کے لیے کوچین بین الاقوامی ہوائی اڈے پر تیاریاں جاری ہیں۔ ایمبولینسیں ہر ایک کی لاش کو متعلقہ آبائی جگہ لے جانے کے لیے تیار ہیں، جن میں تمل ناڈو اور کرناٹک کے لوگ بھی شامل ہیں۔ وزیر اعلیٰ پنارائی وجین کے ساتھ وزراء کے راجن، پی راجیو اور وینا جارج ہوائی اڈے پر ان کو تعزیت پیش کریں گے۔ ائیرپورٹ پر وزراء اور دیگر افراد کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے خصوصی پوڈیم کا انتظام کیا گیا ہے۔بتادیں یہ آگ گزشتہ بدھ یعنی 12جون کو 4:30بجے لگی تھی، جس کی تفتیش جاری ہے،کویت حکومت کے ایک اہل کار کا کہنا ہے کہ عمارت کے مالک اور کمپنی مالکان کو گرفتار کرلیاگیا ہے،جنہوں نے مہلوکین کو یہاں رکھا تھا۔کیرالہ حکومت مہلوکین کے ورثاء کو 5-5لاکھ روپے اور زخمیوں کے لواحقین کو ایک ایک لاکھ روپے کی مدد دینے کا اعلان کر چکی ہے۔

 

 

 

Related posts

ملک میں حالات انگریزوں کے دور سے بھی بدتر، قومی ایگزیکٹیو کی میٹنگ میں وزیراعظم پرخوب برسے عمران پرتاپ گڑھی

Hamari Duniya

اس کھلاڑی نے یوپی کے گیند باز کو ایک اوور میں جڑ دیئے 7 چھکے

Hamari Duniya

باہری لوگوں کے ذریعہ جامعہ ملیہ اسلامیہ اور اس کے طلبہ کی شبیہ خراب کرنے کی کوشش ہورہی ہے

Hamari Duniya