احمد آباد: ہندوستانی بلے باز روتوراج گائیکواڑ پیر کو کرکٹ کی تاریخ کے پہلے بلے باز بن گئے جنہوں نے ایک اوور میں سات چھکے لگائے۔احمد آباد کے نریندر مودی اسٹیڈیم بی گراونڈ میں اتر پردیش کے خلاف وجے ہزارے ٹرافی 2022 کے کوارٹر فائنل میچ کے دوران مہاراشٹر کے لیے کھیلتے ہوئے گائیکواڈ نے یہ ناقابل یقین ریکارڈ بنایا تھا۔
میچ کے 49ویں اوور میں گائیکواڑ نے شیوا سنگھ کی گیند پر 6، 6، 6 نو بالز ، 6، 6، 6، 6 رنز بنائے۔ اس اوور میں کل 43 رنز بنے۔ گائیکواڑ نے 159 گیندوں میں 10 چوکوں اور 16 چھکوں کی مدد سے ناقابل شکست 220 رنز بنائے۔ایک اوور میں 43 رنز باضابطہ طور پر کرکٹ میں ایک اوور میں بنائے گئے رنز کی سب سے زیادہ تعداد ہے۔ 2018-19 میں نیوزی لینڈ کے گھریلو فورڈ ٹرافی مقابلے میںسینٹرل ڈسٹرکٹس کے گیند باز ولیم لڈیک کے ایک اوور میں ناردرن ڈسٹرکٹس کے بلے بازوں نے بھی43رن بنائے تھے۔ لوڈک نے اپنے ایک اوور میں4،6(نوبال)،6(نوبال)،6،1،6،6،6رن دیئے تھے۔ میچ کی بات کریں تو اس میچ میں مہاراشٹر نے اپنے50اوورمیں5وکٹ پر330رن بنائے تھے۔ گائیکواڈ کے علاوہ، انکت باونے(37)اور عظیم قاضی نے بھی کچھ اہم اننگ کھیلیں۔ یوپی کی طرف سے کارتک تیاگی نے66رن دے کر تین وکٹ لئے۔ جواب میں یوپی نے17اوور میں2وکٹ پر93رن بنا لئے ہیں۔