16.1 C
Delhi
December 10, 2024
Hamari Duniya
Breaking News بین الاقوامی خبریں

وادی منیٰ عارضی خیمہ بستی میں تبدیل،حجاج کرام کےاستقبال کی تیاریاں مکمل

حج 1445 ہجری کے مناسک کی ادائی کا پہلا مرحلہ باقاعدہ شروع:

حج کے عظیم الشان عالمی اجتماع کو کامیاب بنانے کے لیے مملکت کی جانب سے انتہائی منظم اور شانداز انتظامات کیے گئے ہیں مناسک حج کی ادائیگی کا عمل آج سے شروع

مکہ مکرمہ،14 جون:(ایجنسیاں)مکہ مکرمہ میں دنیا بھر سے آئے ہوئے عازمین حج منی روانہ ہونے کے لیے تیار ہیں۔ عازمین کے قافلوں کو مرحلہ وار جمعرات سات ذوالحجہ کی نصف شب کے بعد سے منی کی عازضی خیمہ بستی میں پہنچانے کا عمل شروع ہوگیا ہے۔عازمین کی منی روانگی کا یہ عمل کل بروز جمعہ آٹھ ذوالحجہ کو بھی جاری رہے گا اس کے ساتھ ہی حج 1445 ہجری کے مناسک کی ادائی کا پہلا مرحلہ باقاعدہ شروع ہو جائے گا۔مکہ مکرمہ کے مختلف علاقوں میں مقیم دنیا بھر سے آنے والے عازمین کو حج خدمات فراہم کرنے والے اداروں کی جانب سے شیڈول جاری کر دیئے گئے ہیں تاکہ اس کے مطابق عازمین احرام باندھ کر مناسک حج کی ادائیگی کے لیے تیار ہو جائیں۔معلمین کی جانب سے عازمین کی سہولت کے لیے مختلف زبانوں کے مترجمین کی سہولت بھی فراہم کی گئی ہے تاکہ عازمین بروقت احرام باندھ کر مناسک حج کی ادائیگی کے لیے روانہ ہو سکیں۔حج کے عظیم الشان اجتماع کو کامیاب بنانے کے لیے مملکت کی جانب سے انتہائی منظم اور شانداز انتظامات کیے گئے ہیں۔ سکیورٹی فورسز کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے اہلکاروں سمیت حج آپریشن میں وزارت صحت ، شہری دفاع، میونسپلٹی ، ٹیلی کمیونیکشن، محکمہ موسمیات ودیگر سروسز فراہم کرنے والے اداروں کی ٹیمیں بھی منی کی عارضی خیمہ بستی میں موجود ہیں۔مملکت کے مختلف شہروں سے آنے والے سعودی اسکاوٹس بھی منی کی عارضی خیمہ بستی میں پہنچ گئے ہیں جبکہ وزارت تجارت کی جانب سے بھی تفتیشی ٹیمیں مشاعر مقدسہ میں تعینات کی گئی ہیں۔امسال انتظامیہ کی جانب سے مکہ مکرمہ اور منی میں انتہائی سخت انتظامات کیے گئے ہیں جس کا مقصد غیر قانونی طور پر حج کرنے والوں کو روکنا ہے۔ وادی منی میں داخل ہونے والے تمام راستوں پر اہلکاروں کو تعینات کیا گیا ہے جو ہر حج پرمٹ دیکھنے کے بعد انہیں منی میں جانے کی اجازت دیتے ہیں۔عازمین حج کی منی منتقلی کے لیے ’مشاعر ٹرین ‘ کی سہولت بھی فراہم کی گئی ہے جبکہ بس سروس ان عازمین کے گروپس کے لیے مخصوص ہے جنہیں ٹرین کی سہولت فراہم نہیں۔

اطلاع کے مطابق مناسک حج کی ادائیگی کا عمل آج سے شروع ہوگا دنیا بھر سے آئے ہوئے عازمین حج بیت اللہ کا طواف قدوم کرنے کے بعد نماز ظہر سے قبل خیموں کی بستی منیٰ پہنچیں گے،وقوف عرفہ ہفتے کو ادا کیا جائے گا، مناسک حج کی ادائیگی کے لیے بیرون ممالک سے پندرہ لاکھ عازمین حج مکہ مکرمہ پہنچ چکے ہیں جبکہ تین لاکھ سے زائد داخلی عازمین اس حج کی سعادت حاصل کریں گے.

عازمین حج مناسک حج کی ادائیگی کے لیے سب سے پہلے بیت اللہ شریف کا طواف کریں گے جسے طواف قدوم کہا جاتا ہے جس کے بعد حجاج کرام کو بارہ ہزار سے زائد بسوں کے ذریعے منی پہنچایا جائے گا تاہم حجاج کرام بیت اللہ سے پیدل سفر کرکے منی کی خیمہ بستی بھی پہنچتے ہیں منی میں عازمین حج کی آمد کا سلسلہ کل نماز ظہر سے قبل جاری رہے گا۔

Related posts

پرالی جلانے کو لے کر وزیراعلیٰ یوگی سخت، افسران کو دی سخت ہدایت

Hamari Duniya

جیو نےاب اس بڑے شہر میں شروع کی 5جی سروس،اتنی تیز ہوگی انٹر نیٹ کی رفتار

Hamari Duniya

خیموں کے شہر منیٰ میں پہنچنے لگے دنیا بھر کے فرزندان توحید

Hamari Duniya