32 C
Delhi
August 20, 2025
Hamari Duniya
Breaking News کھیل

بنگلہ دیش کے خلاف مسلسل دوسری شکشت پر سہواگ نے بھارتی ٹیم پر کسا طنز

نئی دہلی (ایچ ڈی نیوز)۔

بھارت اور بنگلہ دیش کے درمیان کھیلے گئے تین یک روزی میچوں کی سیریز کے دوسرے میچ میں بھی  بھارت کو ملی شکست کے بعد سابق کرکٹروں نے شدید ردعمل کا اظہار کیا ہے ۔

سابق جارحانہ سلامی بلے باز وریندر سہواگ نے بنگلہ دیش کے خلاف بھارتی ٹیم کو ملی شرمناک شکست پر طنز کیا ہے۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹوئٹر پر کئے گئے اپنے پوسٹ میں سابق بھارتی بلےباز نے قومی ٹیم پر طنز کرتے ہوئے کہا کہ کریپٹو کرنسی سے بھی تیز گر رہی ہے اپنی کارکردگی یار

وریندر سہواگ نے بھارتی ٹیم کو کارکردگی بہتر کرنے کا مشورہ بھی دیا ۔ بنگلہ دیش کے خلاف بھارت ٹیم  کو ملی مسلسل دوسری شکشت کے بعد سہواگ نے کہا کہ بھارتی ٹیم کو کارکردگی بہتر کرنے کی ضرورت ہے۔

بنگلادیش نے دوسرے ایک روزہ میچ میں بھارت کو 5 رنز سے شکست دی تھی۔

میرپور میں کھیلے گئے میچ میں بنگلادیش نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں 7 وکٹ پر 271 رنز بنائے اور بھارت کے لیے 272 رنز کا ہدف سیٹ کیا تھا۔بھارتی ٹیم مقررہ اوورز میں 9 وکٹ پر 266 رنز بنا سکی تھی۔

Related posts

پاکستان کے صدر نے پنجاب میں الیکشن کا اعلان تو کردیا، لیکن الیکشن کمیشن کے پاس پیسے ہی نہیں

Hamari Duniya

جامعہ ہمدرد جاب فیئر میں ہزاروں بے روزگار نوجوانوں کو ملا روزگار

Hamari Duniya

پوروانچل کے لوگوں کے درمیان دعوت کھانے پہنچے راہل گاندھی ، عام آدمی پارٹی اور بی جے پی کی بڑھ گئیں پریشانیاں

Hamari Duniya