35 C
Delhi
July 18, 2025
Hamari Duniya
Breaking News قومی خبریں

راہل گاندھی کی محبت کی دوکان2024تک پورے بھارت میں کھل جائے گی:عمران پرتاپ گڑھی

Imran Pratap Garhi

احمد آباد،20جون(ایچ ڈی نیوز)۔
کانگریس لیڈر راہل گاندھی کی سالگرہ کے موقع پر گجرات اقلیتی محکمہ کی جانب سے احمدآباد میں بھارت جوڑو اسٹوڈنٹس ڈائیلاگ پروگرام کا انعقاد کیا گیا۔ اس موقع پر مہمان خصوصی کے طور پر کانگریس اقلیتی شعبہ کے چیئرمین اور رکن پارلیمنٹ عمران پرتاپ گڑھی اور نو منتخب ریاستی صدر شکتی سنگھ گوئل اورپروگرام کے کنوینر شہنواز شیخ کی خصوصی شرکت کی۔

Imran Pratapgarhi

بڑی تعداد میں طلبہ نے شرکت کی اور راہل گاندھی جی کے محبت کے پیغام کو سنا۔کانگریس رکن پارلیمنٹ نے شاندار پروگرام کے انعقاد پر شہنواز شیخ کو مبارکباد دی۔انہوں نے اپنے ہی انداز میں وزیراعظم نریندر مودی پر زبردست حملہ بولا۔

Imran program

انہوں نے راہل گاندھی کے بھارت جوڑو یاترا کی جم کر تعریف کی اور کہا کہ راہل گاندھی نے نفرت کے بازار میں محبت کی دوکان کھولی دی ہے۔ اور 2024تک یہ دوکان پورے بھارت میں کھل جائے گی۔انہوں نے کہ جھوٹ پر قائم کیا گیا سامراج اب زیادہ دن تک چلنے والا نہیں ہے۔ انہوں نے 2ہزار کے نوٹوں کی واپسی، پہلوانوں کا دھرنے، یکساں سول کوڈ، اتراکھنڈ میں مسلمانوں پرظلم وبربریت جیسے معاملے پر جم کر مودی حکومت کے خلاف حملہ بولا۔

Related posts

ریختہ فاؤنڈیشن کی جانب سے ممبئی اور حیدرآباد میں شامِ ریختہ کا اعلان

Hamari Duniya

بی جے پی اقلیتی مورچہ کے قومی صدر جمال صدیقی نے منوج تیواری ’مردول‘ کی حمایت میں عوامی رابطہ کیا

Hamari Duniya

این ڈی اے حکومت کی پالیسیوں کے خلاف ہماری لڑائی جاری رہے گی: انڈیا الائنس

عوام نے وزیر اعظم نریندر مودی کو ان کی پالیسیوں کا مناسب جواب دیا ہے۔:

Hamari Duniya