September 4, 2025
Hamari Duniya
Breaking News بین الاقوامی خبریں

عمران خان کی گرفتاری میں روڑہ بن گئے آصف علی زرداری، حکمراں جماعتوں میں اختلاف

Imran Khan

اسلام آباد(ایچ ڈی نیوز)۔پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی) کے چیئرمین خان کسی بھی وقت گرفتار ہوسکتے ہیں۔ اس کے لئے حکومت نے تیاریاں بھی پوری کرلی ہیں۔میڈیا ذرائع کاکہنا تھا کہ پی ٹی آئی کے سینئر رہنما نے بتایا کہ آئی جی اسلام آباد کے پاس عمران خان کی گرفتاری کا آرڈر ہے۔
لیکن اس درمیان خبر ہے کہ پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ میں عمران خان کی گرفتاری کے معاملے پر اختلاف پایا جارہا ہے۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری عمران خان کی گرفتاری کے سخت خلاف ہیں۔ مولانا فضل الرحمن حامی نہیں تو مخالف بھی نہیں ہیں۔پاکستان کے وزیر داخلہ رانا ثناءاللہ اور خواجہ سعد رفیق گرفتاری کے حامی بتائے جارہے ہیں اور انکا کہنا ہے کہ عمران خان اداروں کیخلاف نفرت سے ملک میں انتشار پیدا کرکے جمہوریت کی جڑیں کاٹنے میں مصروف ہیں،گرفتاری کا معاملہ کابینہ میں لے جانے کا امکان ہے ۔
ذرائع کے مطابق دوسری طرف وزارت داخلہ نے انسداد دہشت گردی ایکٹ کے مقدمے میں عمران خان کی گرفتاری کے لیے وزیراعظم آفس سے تحریری اجازت مانگ لی ہے۔
اس سے قبل وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناءاللّٰہ کہہ چکے ہیں کہ حکومت عمران خان کو گرفتار کرنا چاہتی ہے۔انہوں نے یہ بھی کہا تھا کہ عمران خان کی گرفتاری کابینہ کی اجازت کے بعد کی جائے گی، ایسا کب ہوگا، اس حوالے سے کنفرم نہیں کہہ سکتا۔خیال رہے کہ سابق وزیراعظم عمران خان کچھ عرصے سے اپنی گرفتاری کی بات کر رہے ہیں، عمران خان اپنے قتل کی سازش کے بارے میں بھی بات کر چکے ہیں۔

Related posts

حیا انسانیت کا لباس اور اخلاق و عادات کا بہترین جوہر ہے: سعود اختر سلفی

Hamari Duniya

کیرانہ میں لڑکی کا شکار کرنے والا آدم خور تیندوا ہریانہ میں پکڑا گیا۔

محکمہ جنگلات کی روہتک ٹیم نے اسے 45 منٹ میں پکڑ لیا۔ اب چیتے کو روہتک لے جایا گیا ہے۔:

Hamari Duniya

بابر پور ضلع کانگریس کمیٹی کے صدر چودھری زبیر احمد نے جعفر آباد تھانہ میں نرسنگھا نند کے خلاف ایف آئی آر درج کرایا

Hamari Duniya