26.1 C
Delhi
October 21, 2025
Hamari Duniya
علاقائی خبریں

تعلیم سے زندگی میں نکھار آتا ہے۔ ڈاکٹر ہری پرکاش یادو

Noorullah Khan

سدھارتھ نگر،12 دسمبر: تعلیم سے زندگی میں نکھار آتا ہے۔ اور تعلیم سے زندگی جینے کا سلیقہ آتا ہے۔ ان خیالات کا اظہار چیف گیسٹ ڈاکٹر ہری پرکاش یادو ، اسسٹنٹ پروفیسر شعبہ نباتیات (سدھارتھ یونیورسٹی ، سدھارتھ نگر )نے گریٹ انڈیا انٹر کالج، نور نگر کرمہوا ، کونڈرا گرانٹ میں کیا۔ آپ نے کاؤنسلنگ ، بہتر رہنمائی اور پلاننگ کے ساتھ تیاری پر زور دیا۔ اور بچوں کو تعلیمی رہنمائی کے بابت گفتگو میں حوصلہ مندی کے ساتھ آگے بڑھنے کی امید جگائی۔
گریٹ انڈیا انٹر کالج کے ڈائریکٹر اور معروف ماہر تعلیم اور تعلیم دوست و سماجی کارکن نوراللہ خان نے سامعین کا استقبال کیا اور “ تعلیم سے تصویر بدلے گی” جیسے اہم موضوع پر سماج کو اہم نکات پیش کیا۔ آپ نے کہا کہ سماج کے اوسط طبقہ کو ترقی کیلئے صرف ایک ہی راستہ ملا ہے اور وہ تعلیم جس سے ان کی زندگی میں اہم تبدیلی آسکتی ہے۔ نوراللہ خان صاحب کا سماجی مشاہدہ انتہائی گہرا ہے اور اسی حوالے سے انھوں نے گفتگو کرتے ہوئے ایک اہم بات پیش کیا کہ “اہل علاقہ ( سدھارتھ نگر) جو علی گڈھ نہیں جاسکتے وہ “ علیگڈھوا “ جائیں مگر پڑھیں”۔

Noorullah Khan

ڈاکٹر عمران خان (کونڈرا گرانٹ)نے کہا کہ تعلیم وصحت کا تال میل بہت اہم ہے۔ تعلیم کے بعد ہی ایک صحتمند معاشرے کی امید ہے۔ اسکول کے سابق طالب علم اور انٹیگرل یونیورسٹی کے شعبہ انجینئرنگ میں زیر تعلیم عادل خان نے تاثرات میں بتایا کہ گریٹ انڈیا اسکول کا میں ممنون ومشکور ہوں کہ وہاں سے میری زندگی کا نیا باب کھلا اور نئی راہیں مل گئیں۔ مجھے امید ہے کہ ہمارے جونئر ساتھی بھی اعلی تعلیم کا سفر طے کریں گے اور اسکول سمیت علاقے کا نام روشن کریں گے۔

موجودہ تعلیم اور اردو کے حوالے سے مولانا نیاز احمد سراجی نے اردو کی اہمیت پر کافی اہم باتیں پیش کیا۔ آخر میں پرنسپل جناب سندیپ مشراکے کلمات تشکر کے ساتھ تقریب کا اختتام ہوا۔

Related posts

الفلاح فاؤنڈیشن نے ریکارڈ 621 مریضوں کو ہزاروں یونٹس خون مفت مہیا کرایا

Hamari Duniya

مولانا قاری جمال الدین قاسمی کا انتقال پر ملال

Hamari Duniya

سابق مرکزی وزیر شاہنواز حسین کی خد مات قابل فخر :محمد عرفان احمد

Hamari Duniya