ملکاپور،24 اگست ( محمد احسان )۔
ملکاپور ضلع پریشد ہاںٔی اسکول اور زیڈ اے اردو ہاںٔی اسکول و جونیئر کالج کے 2001 بیچ کے سابق طلباء کا سنہری یادوں کے ساتھ شاندار گیٹ ٹو گیدر اجلاس 12 اگست 2023 کو بڑے ہی تزک و احتشام کے ساتھ سمرپن لاون میں منعقد کیا گیا. یہ بات یقینی ہے کہ اسکول و کالج کے گزرے ہوئے ایام کی سرگذشت، محبت بھری دلکش حسین سنہری یادیں جو تا عمر دل ودماغ کو جگمگاتی رہتی ہے اس دور کی حسین یادیں اور دلکش لمحات جیسے دوستوں کا ساتھ میں کھیلنا ، ساتھ میں ملکر پڑھائی کرنا ، مشفق و محبوب اساتذہ کی ڈانٹ یہ تمام گذری ہوںٔی باتیں 2001 بیچ کے طلباء کو ملنے کے لئے بے چین و ہے قرار کررہی تھیں اس حوالے سے ان سابق طلباء نے مع اساتذہ حضرات گیڈ ٹو گیدر مجلس کا انعقاد 12 اگست 2023 کو سمرپن لان میں کیا۔
الغرض حلقہ احباب کی یہ محفل محبت ، شفقت ، رفاقت ، خلوص اور دلکش سنہری یادوں سے معطر ہوگںٔی اور تمام نے ایکدوسرے سے مل کر فخر محسوس کیا اس بیچ کے تقریباً سبھی ساتھی مختلف شعبوں میں بحثیت انجینئر ، ڈاکٹر ، وکیل، ٹیچر ،کوںٔی بیوپاری ، و دیگر کاروباری ذمہداریاں نھبا رہے ہیں. اس ملاقات کا مقصد اسکول و کالج کے زمانے کی سنہری یادوں کو شفقت ومحبت کے مضبوط دھاگوں میں باندھ کر باہمی اتحاد واتفاق وتعلقات کو اور مزید مضبوطی سے قاںٔم و دائم رکھنا ہے اس حلقہ احباب میں شرکت فرما ضلع پریشد ہاںٔی اسکول کے اساتذہ مظہر علوی سر ، شیخ ایوب سر، قاضی خالدظفر سر، عابد اللہ خان سر ، محمد شاکر اشرف سر اور زیڈ اے اردو ہاںٔی اسکول و جونیئر کالج سے سید عقیل سرموجود تھے۔
تمام کا شال وٹرافی دے کر والہانہ استقبال کیا گیا سبھی طلباء نے اپنے خیالات کا اظہار کیا اور اساتذہ حضرات نے نیک تمناؤں و نیک خواہشات کے ساتھ دعاؤں سے نوازا۔ اس شاندار محفل کی خوبصورت یادیں ، جذبات واحساسات کو معلم وصحافی محمد احسان سر زیڈ اے اردو ہاںٔی اسکول ملکاپور نے اپنے لفظوں میں ضبط تحریر کیا ہے معلوم ہو کہ اس بیچ کے بہت سے طلباء کا استاد محترم ہونے کا شرف صحافی محمد احسان سر کو بھی حاصل ہے.
