26.2 C
Delhi
July 31, 2025
Hamari Duniya
دہلی

ہیٹ اسپیچ معاملہ میں اعظم خان کو سپریم کورٹ سے راحت

Azam Khan

نئی دہلی، 23 اگست (ایچ ڈی نیوز)۔

سماج وادی پارٹی کے رہنما اعظم خان کو نفرت انگیز تقریر سے متعلق کیس میں سپریم کورٹ سے راحت ملی ہے۔ سپریم کورٹ نے رام پور کے ایم پی-ایم ایل اے کورٹ کے آواز کا نمونہ دینے کے حکم پر عبوری روک لگا دی ہے۔ سپریم کورٹ نے اعظم خان کی درخواست پر ریاستی حکومت کو بھی نوٹس جاری کیا ہے۔اعظم خان نے آواز کا نمونہ دینے کے ٹرائل کورٹ کے فیصلے کو سپریم کورٹ میں چیلنج کیا ہے۔ اس سے پہلے الہ آباد ہائی کورٹ نے ٹرائل کورٹ کے حکم میں مداخلت کرنے سے انکار کر دیا تھا۔
2007 میں اعظم خان کے خلاف رام پور میں ایک مخصوص کمیونٹی کے خلاف قابل اعتراض زبان استعمال کرنے پر مختلف دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا تھا۔ اسی کیس میں ٹرائل کورٹ نے اعظم خان کو آواز کا نمونہ دینے کا حکم دیا تھا۔

Related posts

وارانسی کے تاریخی علاقے ‘دال منڈی’ کے انہدام پر الہ آباد ہائی کورٹ سے اسٹے آرڈر حاصل

Hamari Duniya

Free Medical Camp: آل انڈیا یونانی طبّی کانگریس کا 93 واں مفت یونانی میڈیکل کیمپ بٹلہ ہاؤس میں لگایا گیا

Hamari Duniya

شیخ الجامعہ پروفیسر نجمہ اختر کے ہاتھوں شعبۂ اردو ، جامعہ ملیہ اسلامیہ کے مجلہ ’’ارمغان‘‘ کی رسم اجرا

Hamari Duniya