بورڈ کے امتحانات میں نمایاں کامیابی حاصل کرنے والے طلبہ طالبات کو ایوارڈ سے نوازا گیا
نئی دہلی ،14جنوری(ایچ ڈی نیوز)۔
آپ ہندوستان کے مستقبل ہیں، آپ دنیا ہیں، آپ سے ہی دنیا کا وجود ہے، کیونکہ آپ سے ہی دنیا چل رہی ہے۔ آپ کا جو اصلی ذہن ہے، زندگی کا جو کانسیپٹ ہے اس کو بیچنے کی ضرورت نہیں ہے۔ آپ اپنی دنیا بنائیے ، آپ اپنے مستقبل کے خود منصوبے بنائیے۔آپ آنے والے وقت کے لیے تیار رہے۔ آپ آرٹفکیشفیل انٹی جنس ہیں۔ آپ اسمارٹ ہیں۔ یہ موبائل اسمارٹ نہیں ہے یہ تو ڈمی ہے۔ ان خیالات کا اظہار ڈاکٹر قطب الدین شجاع(یو ایس اے) نے دہلی یوتھ ویلفیئر ایسوسی کے زیر اہتمام ہندی بھون، نزدبال بھون، آئی ٹی او، نئی دہلی میں ’سالانہ ایوارڈتقریب‘ کے عنوان سے منعقدہ پروگرام میں طلبہ وطالبات سے کیا۔ پروگرام میں 76 ہونہار اور محنتی طلبہ وطالبات کو بورڈ کے امتحانات میں نمایاں مقام حاصل کرنے پر ایوارڈ اور توصیفی اسناد سے نوازا گیا۔
ڈاکٹر قطب الدین شجاع نے طلبہ وطالبات اور سرپرستوں میں جوش بھرتے ہوئے مزید کہاکہ آپ ایک انسان ہوتے ہوئے کیا نہیں کرسکتے جس میں ایک سو ارب سیلس ہیں، جو دنیا کی آبادی سے کئی گناہ بڑھ کر ہے۔ عقل ددماغ کی کوئی حد نہیں ہے۔ آپ کو اسٹیجڈی بنانا ہوگا، اس کے لئے ضروری ہے کہ آپ کم کھائیں کم سوئیں اور اپنے دماغ کو زیادہ سے زیادہ صرف کرنے کی کوشش کریں۔ انہوں نے مزید کہاکہ آپ کو فیک نیوز ، سیاسی نیوز میڈیا اور ٹی چینلوں کے پروگرام میں نہیں پھنسنا ہے۔ اپنی خواہشات کو کم کرنا ہوگا، بنیادی ضرورتوں کو ہی استعمال کرنا ہوگا، جس خواہشات کی مارکیٹنگ کی جارہی ہے اس سے دور رہنا ہوگا۔ انہوں نے کہاکہ اپنے وقت کو 15فیصد کھانے پینے اور 25فیصد وقت چھ گھنٹے سونے کے لئے رکھیے ، زیادہ کھانے اور سونے سے دماغ کمزور ہوتا ہے۔ رہبرانسانیت حضور اکرم ﷺ کم کھاتے اور کم سوتے تھے۔آپ ﷺ ہمیشہ چاق وچوبند رہتے تھے۔ا?پ سب سے گزار ش ہے کہ سیرت کا مطالعہ کریں اس سے آپ کو بہت زیادہ انرجی اور ہدایت ملے گی۔ اس موقع پرمحمد صائم آئی آر ایس، ماہر تعلیم و سائنسداں پروفیسر لقمان وغیرہ نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا۔دہلی یوتھ ویلفیئر ایسوسی کے عہدیدار خلیل احمد نے تنظیم کارکردگی پر روشنی ڈالی۔ دریں اثناءدو اہم شخصیت بیینگ ہیومن کے صدر اور جامع مسجد اسکول کے پرنسپل کو اعزاز اور ایوارڈ دیا گیا۔
آئی آر ایس آفیسر محمود اختر نے بچو ں کو تعلیم کی اہمیت پر زور دیا۔ لندن سے آئے جج تمحمد احسا م نے بھی کہا کہ کہ بچے سوالات کریں اپنے ٹیچر سے۔نہار سنگھ ایس سی آر ٹی نے اپنی سادہ زبان سے سامعین کو خوش کردیا۔ سابق وائس چانسلر لقمان صاحب ہماچل نے خطاب کیا۔ آج 77 بچوں کو جو مختلف اسکولوں سے آئے تھے اسمیں اینگلو عربک ماڈل اور سینئر سیکنڈری اسکول شفیق میموریل اسکول ، آءپی اسکول کی بچی ویشنوی سنگھ کلاس 12 نے 93.8 فیصد نمبر حاصل کئیے۔کمرشل اسکول ، مدر میری اسکول± زینت محل اسکول ، نندنی گپتا کلاس 10 کی ایس کے وی نمبر 1جامع مسجد ، سامعہ محوش نے 94.2 فیصد نمبر حاصل کئیے ، جی جی ایس ایس ایس پنامہ بلڈنگ ، ایس کے وی پٹودی ہاوس اور دیگر اسکول آئے۔ نظامت اسمائ زرین اور فرحین نے انجام دئیے۔ڈائییوا کی 33 سال کے سفر کی ڈاکومینٹری دکھائی گئی۔
مہمان خصوصی اور ڈاﺅا کے ممبران نے پلانٹ دیکر مہمانوں کا استقبال کیا۔ محمد تقی ، اخلاق الدین ، انور عبداللہ ، سکندر مرزا چنگیزی ، عبدالماجد ، محمد شریف ، ندیم ملک ، ندیم ، ظاہر ، عارف ، افتخار ، سفیان ، اشوک ماتھر ارشد فہمی ، میر صدیق علی۔ یامین قریشی۔ بی ہومن کو بیسٹ این جی او کا ایوارڈ دیا۔ اور مشن تعلیم کو بھی ان کے کام کے لئیے ایوارڈ سے نوازہ گیا۔ محمد عاصم نے بھی اپنی طرف تما م 77 بچوں کو اپنی طرف سے میمنٹو دئیے۔یہ پروگرام بہت کامیابی کے ساتھ اختتام پزیر ہوا۔ اخیر میں دہلی یوتھ ویلفیئر ایسوسی کےصدر محمد نعیم نے تمام مہمانوں اور طلبہ وطالبات کا شکریہ ادا کیا۔