34.6 C
Delhi
August 20, 2025
Hamari Duniya
قومی خبریں

وہ خوش نصیب حجاج کرام جن کی موت مقدس فرائض کو انجام دینے کے وقت ہوگئی؟

Hajj 2023

نئی دہلی،22جون(ایچ ڈی نیوز)۔
دہلی کے اندرا گاندھی بین الاقوامی ہوائی اڈے سے حج 2023میں مقدس فرائض کو انجام دینے کے بعد حجاج کرام کی وطن واپسی ہوگئی ہے۔سعودی عرب میں حج کے دوران ہندوستانی عازمین حج کو درپیش مشکلات کا معاملہ بھی حجاج کرام کی واپسی کے ساتھ ہی ختم ہوگیا ہے۔ لیکن عازمین کو درپیش پریشانیاں اورمشکلات آج بھی ان کے دل و دماغ پر نقش ہیں۔اپنے گھروں کو صحیح سلامت واپس لوٹنے کے بعد انہیں مرکزی حکومت، حج کمیٹی آف انڈیا وغیرہ سے کوئی شکایت نہیں ہے۔
حج 2023 کے دوران ہندوستان سے 155 حجاج کرام کی موت بیماری وغیرہ کی وجہ سے ہوئی ہے، مرنے والوں میں دہلی سے سفر کرنے والی 2 خواتین بھی شامل ہیں، مرنے والوں میں 130 عازمین حج کمیٹی آف انڈیا جبکہ 25 پرائیویٹ ٹور آپریٹرز کے ذریعے جانے والے عازمین ہیں۔ 39 افرادحج کے فرائض انجام دینے سے قبل انتقال کر گئے جبکہ 116 افراد حج کے فرائض ادا کرنے کے بعد انتقال کر گئے۔سعودی عرب کے قانون کے مطابق حج کے دوران فوت ہونے والے عازمین کو جنت البقیع اور دیگر قبرستانوں میں سپرد خاک کیا جاتا ہے۔بھارت سے 175025 عازمین حج کی سعادت حاصل کرنے گئے۔ حج کمیٹی آف انڈیا کے ذریعے 139419 عازمین نے سفر کیا جبکہ 35606 عازمین نے پرائیویٹ ٹور آپریٹرز کے ذریعے سفر کیا۔ دارالحکومت دہلی سے محرم کے بغیر سفر کرنے والی 101 خواتین بھی شامل تھیں۔ دہلی کی ایک 105 سالہ خاتون کے حج پر جانے اور بحفاظت واپس آنے کی بھی اطلاعات ہیں۔
بتایا جاتا ہے کہ اس بار سعودی عرب میں حج کے دوران بڑی تعداد میں اموات کی وجہ درجہ حرارت میں بے تحاشا اضافہ بتایا جا رہا ہے جس کی وجہ سے پانی کی کمی کے باعث عازمین میں فوڈ پوائزننگ، ہیضہ جیسی بیماریاں شامل ہیں۔ اگرچہ منیٰ اور عرفات کے میدانوں میں سعودی انتظامیہ کی جانب سے بہترین انتظامات کیے گئے تھے لیکن وہاں پانی کی قلت کی شکایات عازمین حج کے ذریعے کی جارہی ہیں۔ شدید گرمی اور چلچلاتی دھوپ کی وجہ سے بڑی تعداد میں عازمین حج کے بیمار ہونے کی بھی اطلاعات ہیں۔

Related posts

۔’بھارت جوڑو یاترا‘:راہل گاندھی کے ساتھ پیدل چلے ریاستی کانگریس صدر نانا بھائی پٹولے اور اقلیتی شعبہ کے انچارج احمد خان 

Hamari Duniya

ناندیڑ میں اے ایم پی اور ورلڈ میمن آرگنائزیشن کے زیر اہتمام میگا جاب فیئرکاانعقاد، اتنے خوش نصیبوں کو انٹرویوکے اگلے دور کیلئے کیا گیا شارٹ لسٹ

Hamari Duniya

راہل گاندھی نے نفرت کے ’غبارے‘ کی ہوا نکال دی: طارق انور

Hamari Duniya