22.1 C
Delhi
October 12, 2024
Hamari Duniya
Breaking News قومی خبریں

بھارت روس سے سستا تیل خریدنا جاری رکھے گا 

ایس جے شنکر

وزیر خارجہ ایس جے شنکر نے راجیہ سبھا میں خارجہ پالیسی میں پیشرفت کے بارے میں جانکاری دی

نئی دہلی (ایچ ڈی نیوز)۔
راجیہ سبھا میں اپنے خطاب کے دوران، وزیر خارجہ ایس جے شنکر نے ہندوستان کی خارجہ پالیسی میں مسلسل پیش رفت کی ستائش کی ۔راجیہ سبھا میں اپنے خطاب کے دوران، انہوں نے کہا کہ ہندوستان کی سفارت کاری ملک کے بڑھتے ہوئے عالمی مفادات، پھیلتے قدموں اور زیادہ مضبوط شراکت داری کے درمیان برقرار رہی ہے۔ہندوستان کی خارجہ پالیسی میں تازہ ترین پیشرفت پر پارلیمنٹ کو جانکاری دیتے ہوئے ، وزیر خارجہ ایس جے شنکر نے کہا کہ گزشتہ مانسون اجلاس کے بعد سے ہندوستان کی سفارت کاری میں کافی تیزی آئی ہے۔
راجیہ سبھا میں خطاب کرتے ہوئے وزیر خارجہ ڈاکٹر ایس جے شنکر نے کہا کہ ہندوستانی خارجہ پالیسی ہندوستانی عوام کی خدمت کرنا ہے۔ اس ذمہ داری کو نبھانے کے لیے ہمیں جو بھی کرنا پڑے گا کریں گے۔ راجیہ سبھا میں اپنے خطاب کے دوران، وزیر خارجہ ڈاکٹر ایس جے شنکر نے ہندوستان کے جی 20 کی صدارت سنبھالنے پر خوشی کا اظہار کیا اور کہا کہ جی 20 کے اجلاس ہندوستان میں شروع ہوگئے ہیں۔ ہماری کوشش ہے کہ ان میں سے 200 میٹنگز خود ہندوستان میں ہی مختلف مقامات پر منعقد کی جائیں۔ ہمارا زور اس کے ذریعے ہندوستان کی ترقی کی کہانی کو شیئر کرنے پر رہے گا۔کاشی کو ایس سی او کی ثقافتی اور سیاحتی دارالحکومت کے طور پر نامزد کیے جانے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے، انہوں نے کہا کہ ایوان کو یہ بتاتے ہوئے خوشی ہو رہی ہے کہ کاشی کو 2022-23 کے لیے پہلی ایس سی او ثقافتی اور سیاحتی دارالحکومت کے طور پر نامزد کیا گیا ہے۔ یہ ہمیں اپنے قدیم علمی ورثے اور اپنے ثقافتی ورثے کو عالمی اقوام کے سامنے دکھانے میں سہولت فراہم کرے گا۔
روس سے تیل خریدنے کے حوالے سے دنیا میں بھارت پر اٹھنے والے سوالات کا جواب دیتے ہوئے وزیر خارجہ نے کہا کہ ہم اپنی کمپنیوں کو روسی تیل خریدنے کے لیے نہیں کہتے۔ ہم ان سے کہتے ہیں کہ وہ خریدیں جو ان کے لیے بہترین آپشن ہے۔ یہ مارکیٹ پر منحصر ہے، اس کے علاوہ ایک سمجھداری پر مبنی پالیسی یہ ہے کہ جہاں سے بہترین اور سستا سودا دستیاب ہو، اس پر عمل کیا جائے ۔ یہ ہندوستانی عوام کے مفاد میں بھی ہے۔

Related posts

مشہور کامیڈین راجو شریواستونہیں رہے

Hamari Duniya

گونڈہ میں بڑا ٹرین حادثہ، چنڈی گڑھ ایکسپریس کے چھ ڈبے پٹری سے اترے، کئی مسافروں کی موت

Hamari Duniya

ہندوستانی مسلمان کلام کی کشتی میں بیٹھ کر ہی کامیابی کی منزل تک پہنچ سکتے ہیں: جمال صدیقی

Hamari Duniya