28.3 C
Delhi
August 21, 2025
Hamari Duniya
Breaking News بین الاقوامی خبریں سعودی عرب

جانئے!حج کے موقع پر غلاف کعبہ کو کیوں اونچا کر دیاجا تا ہے؟

Khanae Kaba

مکہ مکرمہ،10جون(ایچ ڈی نیوز)۔
صدارت عامہ برائے امور حرمین شریفین نے جمعہ کی شام کو حج انتظامات کے سلسلے میں غلاف کعبہ کے زیریں حصے کو تقریباً تین میٹر اونچا کر دیا ہے جب کہ بالائی حصے کو چار اطراف سے تقریباً دو میٹر چوڑے سفید سوتی کپڑے سے ڈھانپ دیا گیا ہے۔غلاف کعبہ کے حوالے سے یہ تبدیلی ہر سال حج سے قبل کی جاتی ہے اور یہ معمول کی بات ہے۔

Khanae Kaba
غلاف کعبہ شریف کو اوپر اٹھانے کا عمل شاہ عبدالعزیز کمپلیکس برائے کسوہ کعبہ کے ماہرین کے ایک گروپ کے ذریعے انجام دیا جاتا ہے۔
یہ بات قابل ذکر ہے کہ یہ غلاف کعبہ کو اونچا کرنے کی روایت صدیوں پرانی ہے۔ اس کے بالائی حصے پر سفید کپڑا چڑھانا حج اور مناسک حج کے ایام کی علامت ہے۔ماضی میں غلاف کعبہ کے بالائی حصے پر سفید کپڑا اس بات کا اعلان ہوتا تھا کہ حج کا موسم شروع ہوچکا ہے۔ اس کے علاوہ اس کپڑے سے غلاف کعبہ کو محفوظ رکھنے میں بھی مدد ملتی ہے۔

Related posts

راہل گاندھی کا مہاراشٹر اسمبلی الیکشن میں فرضی ووٹر بنانے کا سنسنی خیز الزام

Hamari Duniya

بھارت کا یو پی آئی: ڈیجیٹل ادائیگی کے نظام میں عالمی رہنما

Hamari Duniya

اسرائیل کے ساتھ مراسم پر داود اوگلو رجب طیب اردغان پربرس پڑے،نیتن یاہو کے ساتھ ملی بھگت کا الزام

Hamari Duniya