29.4 C
Delhi
August 21, 2025
Hamari Duniya
دہلی

Devender Yadav: قرول باغ المناک حادثہ کے متاثرین کے آنسو پوچھنے پہنچے دہلی کانگریس صدر دیویندریادو

Devender Yadav:

Devender Yadav:

قرول باغ میں عمارت گرنے سے ہونے والی ہلاکتوں کے ذمہ داروں کی شناخت کی جائے اور انتظامیہ راحت اور بچاوکے کام میں تیزی لائے: دیویندر یادو
نئی دہلی، 19 ستمبر: دہلی پردیش کانگریس کمیٹی کے صدر دیویندر یادو نے آج قرول باغ کے کاکا نگر میں عمارت گرنے سے ہونے والے المناک حادثے کے مقام کا معائنہ کیا اور کہا کہ یہ تشویشناک ہے کہ انتظامیہ کو مسلسل خستہ حال مکانوں کو دوبارہ بنانے کی درخواست دینے کے باوجود کارپوریشن میں پھیلی بدعنوانی کی وجہ سے اجازت نہیں دی گئی، جس کے نتیجے میں امبیڈکر گلی میں عمارت گرنے سے 5 افراد ہلاک اور 13 زخمی ہوگئے، جس کی تمام تر ذمہ داری انتظامیہ پر عائد ہوتی ہے۔

Devender Yadav:
زخمیوں اور مرنے والوں کے تئیں تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے دیویندر یادو نے کہا کہ دہلی میں بے حس حکومت کی ناکامیوں کی وجہ سے دہلی میں مختلف وجوہات کی وجہ سے لوگ مسلسل مر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ زخمیوں اور مرنے والوں کو مناسب معاوضہ دیا جائے، مرنے والوں میں مہاجر مزدور بھی شامل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نے ابھی تک پانی بھرنے، کرنٹ لگنے، نالیوں میں ڈوبنے اور عمارتوں میں دبنے سے مرنے والوں کو کوئی معاوضہ نہیں دیا ہے۔

Devender Yadav:
دیویندر یادو نے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ عمارت گرنے کے بعد انتظامیہ نے ابھی تک ملبہ اٹھانے کے لیے کوئی کارروائی نہیں کی ہے جب کہ پڑوسیوں کا کہنا ہے کہ کچھ لوگ ملبے کے نیچے دبے ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت ملبہ اٹھانے کے لیے جلد مناسب انتظامات کرے۔ انہوں نے کہا کہ عمارت گرنے کی وجہ سے قریبی گھروں میں بھی دراڑیں پڑ گئی ہیں، ہم کہتے ہیں کہ انتظامیہ کو پڑوسیوں کے گھروں کے لیے بھی مناسب انتظامات کرنے چاہئیں، اس لیے حکومت خستہ حال عمارتوں کا جائزہ لے تاکہ ایسے المناک حادثات سے بچا جا سکے اورمستقبل میں ایسانہ ہو۔ دیویندر یادو نے کہا کہ دہلی کی عوام نے جن کو منتخب کر کے اقتدار سونپا ہے وہ بے کار ثابت ہوئے ہیں۔ عام آدمی پارٹی کی حکومت ہر طرف ناکام ثابت ہوئی ہے۔ انہوں نے انتظامیہ سے مطالبہ کیا کہ اس طرح کے واقعات کو روکنے کے لیے جلد از جلد کوئی حل نکالا جائے اور اس کی تحقیقات کی جائیں۔

Related posts

احترام انسانیت کا کارواں رواں دواں رہنا چاہئے،مرکزی جمعیت اہل حدیث ہند کے زیراہتمام تکریمی اجلاس میں مولانا اصغر علی امام مہدی سلفی کا خطاب

Hamari Duniya

مودی اور کیجریوال کی نورا کشتی نے دہلی کے مفادات کو فٹ بال بنادیا

Hamari Duniya

ملک کے پہلے وزیر تعلیم مولانا ابوالکلام آزاد کو ان کی 135 ویں یوم پیدائش پر یاد کیاگیا

Hamari Duniya