27.1 C
Delhi
October 13, 2024
Hamari Duniya
علاقائی خبریں

دارالعلوم فیض محمدی میں سیرت کوئز مسابقہ کا انعقاد

Musabqa
لکشمی پور( مہراج گنج)، 20 ستمبر: دارالعلوم فیض محمدی ہتھیا گڑھ میں انجمن فیض اللسان کے زیراہتمام ادارہ کے طلباءکے مابین سیرت کوئز کا ایک شاندار مسابقہ منعقد ہوا، پروگرام کی صدارت ادارہ کے شیخ الحدیث مفتی وصی الدین قاسمی نے کی،جبکہ سرپرستی کے فرائض ادارہ کے مہتمم مولانا محی الدین قاسمی ندوی نے اور قیادت کے فرائض ڈاکٹر محمد اشفاق قاسمی نے انجام دیئے ۔ واضح رہے کہ یہ مسابقہ دو زمروں ( طبقہ علیا وطبقہ سفلیٰ) پر مشتمل تھا،دونوں میں چالیس طلباءنے حصہ لیا ۔ ہر طبقہ نے اپنی اپنی یادداشت اور خود اعتمادی کا زبردست مظاہرہ کیا ، یہاں تک کہ دونوں ٹیموں کو چار چار راؤنڈ مسابقہ میں اتر نا پڑا، اس طرح پانچ طلبہ اول پوزیشن کے حق دار ہوئے، مگر اول دوم سوم کی ترتیب کی خاطر ان کے درمیان میں قرعہ اندازی کرکے انہیں فرسٹ سکنڈ تھرڈ کی قرارد یا گیا ۔طبقہ علیا میں پہلی پوزیشن محمد شمشاد ( درجہ ثانویہ رابعہ) دوسری پوزیشن محمد عمیر ( درجہ ثانویہ ثانیہ) اور تیسری پوزیشن محمد فیضان ( درجہ ثانویہ ثالثہ) نے حاصل کی ، جبکہ طبقہ سفلیٰ میں پہلی پوزیشن محمد معاذ ، دوسری پوزیشن محمد عمیر ،اور تیسری پوزیشن محمد مرشد نے حاصل کی۔ 
  سیرت کوئز مسابقہ کے انعقاد اور بچوں میں خود اعتمادی ، سلاست، لائق تحسین کارکردگی اور ان کی پوشیدہ صلاحیتوں کو دیکھتے ہوئے ، ادارہ کے سربراہ اعلیٰ مولانا قاری محمد طیب قاسمی ، ناظم اعلیٰ مولانا سعد رشید ندوی نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے انہیں مبارکباد پیش کی ہے۔الحمدللہ سیرت کوئز کمیٹی کی طرف سے تمام مساہمین مسابقہ بالخصوص پوزیشن لانے والوں کو تھرمس ، قلم ، کاپی، ڈائری دے کر ان کی حوصلہ افزائی کی گئی۔
مسابقہ پروگرام کی نظامت کرتے ہوئے مفتی احسان الحق قاسمی نے کہا کہ ہر دور اور ہر زمانہ میں مسابقہ کی اہمیت اپنی جگہ مسلم رہی ہے، ہندوستان کے بے شمار اداروں اور جامعات میں نعت وتقاریر ، مضمون نگاری ، اور ان جیسے ڈھیر سارے موضوعات پر مسابقوں کا انعقاد ہوتا رہتا ہے، حدیث سے بھی صحابہ کے مابین گھوڑسواری میں مسابقہ کا ذکر ملتا ہے ، چوں کہ مسابقہ کے ذریعہ ایک دوسرے پر سبقت اور تفوق کے جذبے کو ابھارنا مقصود ہوتا ہے ، بلاشبہ صحابہ اس عمل کے ذریعہ میدان جنگ میں اپنے ایمانی جوش وقوت کے ساتھ اترنا چاہتے تھے۔ آپ نے مزید کہا کہ مسابقہ سے جہاں طلبہ کی صلاحیتیں نکھرتی ہیں، وہیں ارباب مدارس کو اس کا بھی علم ہوتا ہے کہ کس مدرسہ میں کس معیار کی تعلیم دی جارہی ہے۔ 
انجمن فیض اللسان کے نگراں مولانا محمد سعید قاسمی نے طلباءکی محنتوں اور امتیازی پوزیشن لانے پر طلباءکو مبارکباد پیش کیا، اور کہا کہ یہ دور کمپٹیشن کا ہے ، میرا ماننا ہے کہ اس قسم کے پروگرام کے انعقاد سے قوم کے نونہالوں کی خوابیدہ صلاحیتو ں کو اجاگر کرنے کے علاوہ ان میں خود اعتمادی کا جذبہ پید اکرنے کا موقع ملتا ہے۔
اس موقع پر مولانا وجہ القمر قاسمی، مولانا محمد سعید قاسمی، مولانامحمد صابر نعمانی، مولانا شکراللہ قاسمی ، مولاناظل الرحمان ندوی ، قاری زید احمد ، ماسٹر محمد عمر خان ، حافظ ظہیر الدین ، ، ماسٹر فیض احمد ، ماسٹر جاوید احمد، حافظ ذبیح اللہ ، ماسٹر صادق علی، ماسٹر عصب الدین ، مولانا محمد یحیٰ ندوی، مولانا محمد زہیر عالم قاسمی وغیرہ موجودتھے۔

Related posts

اُردو کی بقا و تحفظ کے لئے کاوشیں جاری رہیں گی: کلیم تیاگی

مظفرنگر میں اردو ڈیولپمنٹ آرگنائزیشن کا اجلاس منعقد:

Hamari Duniya

انسان کہلانے کا مستحق وہی شخص ہےجو دوسروں کے لئے اپنے دل میں درد رکھتا ہو: احمدریحان فلاحی علیگ

Hamari Duniya

عوامی خدمت ہمارا اہم فریضہ ہے: جاوید میاں

Hamari Duniya